• صارفین کی تعداد :
  • 4597
  • 10/20/2013
  • تاريخ :

تقيہ اور نفاق

تقيہ اور نفاق

''تقيہ'' قرآن و سنت كے آئينہ ميں(حصہ اول)

2-تقيہ اور نفاق كا فرق:

نفاق بالكلتقيہ كے مقابلے ميں ہے- منافق وہ ہوتا ہے جو باطن ميں اسلامى قوانين پر عقيدہ نہ ركھتا ہو يا انكے بارے ميں شك ركھتا ہو ليكن مسلمانوں كے در ميان اسلام كا اظہار كرتا ہو-

جس تقيہ كے ہم قائل ہيں وہ يہ ہے كہ انسان باطن ميں صحيح اسلامى عقيدہ ركھتا ہو، البتہ صرف ان شدت پسند وہابيوں كا پيروكارو نہيں ہے جو اپنے علاوہ تمام مسلمانوں كو كافر سمجھتے ہيں اور انكے ليے كفر كا خط كھينچ ديتے ہيں اور انہيں دھمكياں ديتے ہيں- جب بھى ايسا با ايمان شخص اپنى جان،مال يا ناموس كى حفاظت كے لئے اس متعصب ٹولے سے اپنا عقيدہ چھپا لے اس كو تقيہ كہتے ہيں اور اسكے مقابل والا نكتہ نفاق ہے-

3-تقيہ عقل كے ترازو ميں :

تقيہ حقيقت ميں ايك دفاعى ڈھال ہے- اسى ليے ہمارى روايات ميں اسے (تُرس المومن) يعنى (باايمان لوگوں كى ڈھال)كے عنوان سے ياد كيا گيا ہے -كسى انسان كى عقل اجازت نہيں ديتى كہ انسان اپنے باطنى عقيدہ كا خطرناك اور غير منطقى افراد كے سامنے اظہار كرے اور خواہ مخواہ اپنى جان، مال يا ناموس كو خطرے ميں ڈالے -كيونكہ بلاوجہ طاقت اوروسائل كو ضائع كرنا كوئي عقلى كام نہيں ہے -

تقيہ:اس طريقہ كار كے مشابہہ ہے جسے تمام فوجى ،ميدان جنگ ميں استعمال كرتے ہيں اپنے آپ كو درختوں ،سرنگوں اور ريت كے ٹيلوں كے پيچھے چھپا ليتے ہيں اور اپنا لباس درختوں كى شاخوں كے رنگ جيسا انتخاب كرتے ہيں تا كہ بلا وجہ ان كا خون ہدر نہ جائے -

دنيا كے تمام عقلاء اپنى جان كى حفاظت كے لئے سخت دشمن كے مقابلے ميں تقيہ والى روش سے استفادہ كرتے ہيں- كبھى بھى عقلائي، كسى كو ايسا طريقہ اپنا نے پر سرزنش نہيں كريں گے-آپ دنيا ميں ايك انسان بھى ايسا نہيں ڈھونڈ سكتے جو تقيہ كو اس كى شرائط كے ساتھ قبول نہ كرتا ہو- ( جاري ہے )