• صارفین کی تعداد :
  • 867
  • 8/6/2013
  • تاريخ :

آذربايجان کے اسپيکر کي صدر روحاني سے ملاقات

آذربایجان کے اسپیکر کی صدر روحانی سے ملاقات

جمہوريہ آذربايجان کے اسپيکر نے آج تہران ميں صدر جناب ڈاکٹر حسن روحاني سے ملاقات کي- اس ملاقات ميں صدر جناب حسن روحاني نے کہاکہ اسلامي جمہوريہ ايران تمام ملکوں بالخصوص ہمسايہ ملکون کےساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے- اس ملاقات ميں جمہوريہ آذربايجان کے اسپيکر اکتاي اسد اف نے دونون ملکوں کي ثقافتي تاريخي اور علاقائي توانائيوں کي طرف اشارہ کرتےہوئے کہاکہ ايران اور آذربائجان کا تعاون دونوں ملکوں سميت علاقے کے ديگر ملکوں کے تعلقات کو مستحکم کرنے ميں موثر واقع ہوسکتا ہے- اس ملاقات ميں صدر ڈاکٹر روحاني نے دونوں ملکوں کے دوستانہ پارليماني تعلقات کي طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ يہ تعاون مشترکہ اھداف کے صول اور دونوں قوموں کےلئے خير و برکت کا سبب بن سکتا ہے- آذربائجان کے اسپيکر نے ايران کي قوم اور حکومت کے لئے اپنے صدر کي نيک تمناوں کو پہنچاتے ہوئے کہا کہ جمہوريہ آذربايجان کي پارليمنٹ دونوں ملکوں کے مشترکہ اھداف کے حصول کے لئے کي جانے والي کوششوں کي حمايت کرتي ہے- واضح رہے آذربايجان کے اسپيکر صدر روحاني کي تقريب حلف برداري ميں شرکت کرنے تہران آئے تھے-

 

 

متعلقہ تحریریں:

پاکستان کے ساتھ ايران کے دوستانہ اور اچھے تعلقات

ايران سميت پوري دنيا ميں عظيم الشان القدس ريلياں