ماہ رمضان ميں نيکياں کمائيں
برکتوں والے مہينے کي مد (حصّہ اوّل)
برکتوں والے مہينے کي آمد (حصّہ دوّم)
برکتوں والے مہينے کي مد (حصّہ سوّم)
ماہ مبارک رمضان آ پہنچا ہے -خدا نے ہميں دوبارہ روزے رکھنے کي توفيق عطا فرمائي ہے-سورہ بقرہ کي آيت ايک سو ستاسي ميں روزے کے واجب ہونے کا حکم آيا ہے - ارشاد رب العزت ہے کہ روزہ کي اولين شرط کھانے پينے سے امساک کرنا ہے ليکن کيا کھانے پينے سے ہاتھ کھينچ لينا ہي روزہ کہلاتاہے ؟ اگرروزہ دار اپنے اعضاء وجوارح کو گناہوں سے محفوظ نہ رکھے تو کيا اسے روحاني کمالات اور انساني فضائل حاصل ہو سکتے ہيں؟ روزے دار جب دن ميں کچھ گھنٹوں کےلئے کھانے پينے سے امساک کرتا ہے درحقيقت اپني قوت صبر ميں اضافہ کرتا ہے کہ کہيں کوئي گناہ نہ کربيھٹے يہ خصلت دھيرے دھيرے ايک ملکے ميں تبديل ہوجاتي اور اس کے دل و دماغ کو برائيوں سے محفوظ رکھنے ميں معاون ثابت ہوتي ہے -روزہ دار ميں شيطان کے وسوسوں کا مقابلہ کرنےکي طاقت آ جاتي ہے وہ يہ اچھي طرح سے سمجھتا ہےکہ تقوي الھي کي رسي کو مضبوطي سے تھام کر ہي خود کو ہرطرح کي آلودگي سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے -حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام فرماتے ہيں کہ (روزے کي حالت ميں )بھوک مومن کے دل کا نورہے آپ کے ارشاد کا يہ مطلب ہےکہ جب انسان حکم خدا کي بجاآوري ميں بھوک وپياس کي شدت برداشت کرتا ہے اور مادي لذتوں سے پرہيز کرتا ہے تو يہ راہ اسے اپني حقيقي صلاحيتوں کو نکھارنے کي جانب لے جاتي ہے يہانتک کہ وہ بھرپورطرح سے خواہشات نفساني پرغلبہ کرنے کي توانائي حاصل کر ليتا ہے اور بندہ محض بن جاتا ہے ، اسي کا نام تقوي ہے اور اسي کو تہذيب نفس سے بھي تعبير کيا جاتاہے بنابريں ہم يہ نتيجہ اخذ کرسکتے ہيں کہ روزہ درحقيقت تربيت روح اور و تہذيب نفس کا باعث ہے اور اس طرح انسان کي ابدي سعادت کے دروازے کھولتا ہے تاکہ انسان اپنے قفس نفس سے رہا ہو کر راہ کمال پرگامزن ہو سکے- رب العزت نے ہميں روزے يا دراصل اپني ضيافت کي دعوت ديکر ہميں کمال کي منزليں طے کرني کي دعوت دي ہے وہ چاہتا ہےکہ ہم کمال حقيقت تک پہنچ جائيں اور خلافت حق کا مقام حاصل کر ليں -بشارت ہوان لوگوں کو جو ضيافت الھي ميں سفرہ بيکران الھي سے فيض ياب ہو رہے ہيں اور آخرت ميں بھي اس سے سيراب ہونگے-فرزند رسول اللہ (ص) حضرت امام باقر عليہ السلام فرماتے ہيں کہ رمضان خدا کا مہينہ ہے اور روزے رکھنےوالوں پرخاص نظرکرم فرماتا ہے - ( ختم ہوا )
بشکريہ اردو ريڈيو تھران
متعلقہ تحریریں:
ماہ رمضان المبارک کي عظيم برکتيں
ماہ رمضان کے آداب و مقدّمات