رمضان ميں اجر و ثواب کمائيں
برکتوں والے مہينے کي آمد (حصّہ اوّل)
آئيں ہمت کريں اور خود کو غفلت کے گرد وغبار سے پاکيزہ کر ليں ، خدا ہمارا انتظار کر رہا ہے کہ ہم اس کے لطف و کرم کے سائے ميں پناہ ليں اور اسکي محبت و شفقت کے سائے ميں زندگي کے شيريں لمحات گذاريں- خدايا ہم تيرا شکر ادا کرتے ہيں کہ ايک بار پھر ہمارے ديدہ و دل، ماہ مبارک رمضان کے ہلال پور سے منور ہوئے - ہميں توفيق عطا فرما کہ ہم روزے رکھ سکيں اور شوق و جذبے سے تيري اطاعت بجا لا سکيں- خدايا تيرا شکر کہ تونے ايک بار پھر ہميں ان نوراني لمحوں ميں سانس لينے کي توفيق عطا کي ، خدايا ہم اس ماہ رحمت ميں اپنے دل کے صحرا کو تيري رحمت کي بارش سے سيراب کرکے اسے عشق و ايمان کا گلزار بنانا چاہتے ہيں -ہم تيري بارگاہ ميں آئے ہيں کيونکہ تيرے سوا کوئي بھي اس بات کا اہل نہيں ہے کہ اس سے دل لگايا جائے- ہم تيري يادکي شميم دل انگيز سے اپنے وجود کو طراوت بخشنا چاہتے ہيں -ہم نے حاجتوں اور آرزوں سے بھرے اپنے ہاتھ تيري طرف پھيلا دئے ہيں کہ تو ہي غفار و جواد ہے اور تو ہي مائدہ آسماني سے اس ماہ مبارک ميں ہميں اپني منزل نجات تک پہنچانے والا ہے - سامعين ماہ مبارک رمضان کي مبارک باد کے ساتھ آپکي عبادتوں کي قبوليت کي دعاۆں کي تمنا لئے رسول اللہ صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي حديث شريف کي طرف آپکي توجہ مبذول کرانا چاہتے ہيں -رسول اللہ صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے خوبصورت اور دلنشين تعبيروں سے ماہ مبارک کے بارے ميں فرمايا ہے ، ايھاالناس! ماہ خدا اپني تمام رحمتوں ، برکتوں اور عفو و درگذشت کا سامان ليکر آن پہنچا ہے - يہ ايسا مہينہ ہے جو خدا کے نزديک سب مہينوں سے بہتر ہے اس کے دن بہترين دن اور اسکي گھڑياں بہتريں گھڑياں ہيں - ايسا مہينہ ہے جسميں آپ کو ضيافت خدا کي دعوت دي گئي ہے - اس ماہ ميں آپ کے اعمال مقبول اور دعائيں مستجاب ہيں لھذا اپنے خدا سے سچي نيتوں اور پاک دلوں سے روزے رکھنے اور تلاوت قرآن کرنے کي توفيق کي درخواست کريں - اس ماہ ميں غريبوں اور بےنواۆں کي مدد کريں، بزرگوں کا احترام کريں، بچوں سے محبت سے پيش آئيں اور اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحم کريں ( ان کي احوال پرسي کرتے رہيں) اپني زبان کو ناشايستہ گفتگو سے بچائيں، اپني آنکھوں کو حرام سے بچائيں، اور اپنے کانوں کو بھي حرام چيزوں سےبچائيں رکھيں - ( جاري ہے )
متعلقہ تحریریں:
رمضان المبارک کے فضائل
ماہ رمضان کے آداب و مقدّمات