انتخابات، انقلاب کےاہداف کوآگے بڑھانے ميں نہايت اہميت کےحامل ہيں
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے شعبہ رابطہ عامہ کےسربراہ بريگيڈيئر جنرل رمضان شريف نے گيارہويں دور کےصدارتي انتخابات کو قوم کےمطالبات اوراسلامي انقلاب کےمقاصد کوآگے بڑھانے ميں اہم قرار ديا ہے-
رپورٹ کےمطابق بريگيڈيئر جنرل رمضان شريف نے موجودہ حساس حالات ميں دشمن کے پروپيگنڈوں کي جانب اشارہ کرتےہوئے کہاکہ ايران ميں چودہ جون کوہونےوالےصدارتي انتخابات انقلاب کےاہداف کوآگے بڑھانے ميں نہايت اہميت کےحامل ہيں -
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کےشعبہ رابطہ عامہ کے سربراہ نے اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ انتخابات کےزمانے ميں دشمن کي صحافتي يلغار کوئي نئي چيز نہيں ہے کہا کہ ملت ايران اس عمل ميں سامراجي اور صيہوني ذرائع ابلاغ کےپروپيگنڈوں کے زيراثر ہرگز نہيں آۓ گي-
بريگيڈير جنرل رمضان شريف نےکہا کہ ذرائع ابلاغ گواہ ہيں کہ سپاہ پاسداران نے کبھي بھي کسي خاص صدارتي اميدوار کي حمايت نہيں کي ہے بلکہ ہميشہ انتخابات ميں بڑي تعداد ميں عوامي شرکت اورسيکورٹي کويقيني بنانے کي بھرپور کوشش کي ہے-
متعلقہ تحریریں:
حکومت ،صدارتي انتخابات ميں غير جانبدار
ايران کے صدارتي انتخابات کے نامزد اميدواروں کے خيالات