• صارفین کی تعداد :
  • 6410
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

دوسرے شير سوختہ شير کا انتقام لينا چاہتے تھے

دوسرے شير سوختہ شير کا انتقام لينا چاہتے تھے

آدمي زاد: ميں جانوروں کي نگہداشت کرتا ہوں  

آدمي زاد نے شير کے ليے گھر! بنايا

او لڑکے لوٹا لے آ

شير اس کے ڈر سے ايسا فرار ہوا کہ اس نے پيچھے مڑ کر بھي نہ ديکھا

شير نے سارا واقعہ بيان کيا اور کہا " يہ سب مصيبت ميرے سر آدمي زاد کي لائي ہوئي ہے-" شير بولے: تو نے بے فائدہ آدمي زاد سے بات بڑھائي اور اس سے دھوکا کھايا- تجھے چاہيئے تھا کہ پنجرے اور لوٹے کي نوبت آنے سے پہلے ہي اس کا قصہ پاک کر ديتا- خير آ، اب اس سے انتقام لينے چليں- تو تنہا تھا اس ليے آدمي زاد کي گرفت ميں آگيا- تن تنہا دشمن کے مقابل نہيں آنا چاہيئے- اگر ہم اکٹھے ہوتے تو يہ حادثہ کبھي نہ ہوتا-" شير بولا " چلو، چليں-"

تين تازہ دم شير آگے آگے اور جلا ہوا شير ان کے پيچھے پيچھے دوڑتے بھاگتے اس کھيت پر پہنچے- لڑکا موقع کي نزاکت کو سمجھ کر کہ معاملہ بڑا بڑا خطرناک ہے، فورا بھاگ کر ايک درخت پر چڑھ گيا اور ايک شاخ پر جا بيٹھا-

شير جب درخت کے نيچے پہنچے تو سوچنے لگے: " اب کيا کريں-" جلا ہوا شير بولا: " ميں آدمي سے ڈرتا ہوں سو ميں درخت کے نيچے کھڑا ہوتا ہوں- تم اپنے پاۆ ں مجھ پر ٹکا دو اور باہم ايک دوسرے کے اوپر چڑھ کر اسے نيچے کھينچ لوتا کہ حساب برابر کريں-"

شير بولے " يا اللہ-" سوختہ شير درخت کے نيچے کھڑا ہوگيا اور باقي شير ايک دوسرے پر سوار ہوگئے- درخت اونچا نہ تھا- بڑھئي کے شاگرد کو محسوس ہوا کہ شير اُس تک پہنچنے ہي والے ہيں اور بچاۆ کا کوئي راستہ نہيں- اچانک اس کے ذہن ميں ايک خيال بجلي کي طرح کوندا- اس کے ذہن ميں استاد کے لفظ گونجنے لگے اور اس نے آواز لگائي: " او لڑکے لوٹا لے آ-"

سوختہ شير لوٹے کي بھيد سے آگاہ تھا- وہ ڈرا اور دوسرے شيروں کے نيچے سے کھسکا اور فرار ہوگيا- باقي شير ايک دوسرے کے اوپر گر پڑے- جلا ہوا شير فرياد کرتا جا رہا تھا: " بھاگ نکلو، اب کوئي چارہ نہيں!"

شير اس کے پيچھے بھاگے اور بولے: " تو بھاگ کيوں نکلا- ہم اسي پکڑنے ہي والي تھے-"

شير بولا: " جس چيز کا علم مجھے علم ہے، تمھيں نہيں- ميں آدمي زاد کے تمام بھيدوں سے واقف ہوں اور جونہي اس نے کہا: " لوٹا لے آ" ، تو پھر سوائے فرار کے کوئي چارہ نہ رہا- يہ بدبختي اور کصيبت جو مجھ پر آئي، تو اس کي وجہ يہ تھي کہ ہم لوٹا بنانے سے قاصر ہيں- آدمي زاد ہم سے کہيں زيادہ دانا ہيں اور جس کے پاس دانائي زيادہ ہو، اس کے پاس قوت بھي زيادہ ہوتي ہے-"

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان