• صارفین کی تعداد :
  • 695
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

بوشہر ميں زلزلے کے بعد رہبر انقلاب کا پيغام

بوشہر ميں زلزلے کے بعد رہبر انقلاب کا پيغام

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي امام خامنہ اي نے صوبہ بوشہر ميں آنے والے شديد زلزلہ کے بعد اپنے پيغام ميں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردي کا اظہار اور ان کے لئے صبر و اجر کي دعا کي ہے-

ابنا: رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي امام خامنہ اي نے ايران کے صوبہ بوشہر ميں آنے والے شديد زلزلہ کے بعد اپنے پيغام ميں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردي کا اظہار اور ان کے لئے صبر و اجر کي دعا کي ہے-

رہبر معظم انقلاب اسلامي کے پيغام کا متن درج ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحيم

صوبہ بوشہر ميں زلزلہ کے دردناک حادثے ميں جاني اور مالي نقصان کي خبر سن کر نہايت ہي افسوس اور غم و اندوہ ہوا ہے-

اللہ تعالي کي بارگاہ سے جاں بحق افراد کے لئے رحمت و مغفرت ، زخميوں کے لئے جلد از جلد شفاياب ہونے اور پسماندگان کے لئے صبر و اجر کي دعا کرتا ہوں نيز صوبہ ميں نمائندہ ولي فقيہ ، صوبائي حکام اور مرکز ميں متعلقہ حکام کو سفارش کرتا ہوں کہ وہ بھر پور انداز ميں متاثرہ افراد کي نجات اور مالي نقصان اٹھانے والوں کي پشتپناہي کريں، اور اميد ہے کہ ملک بھر کے عوام بھي ہميشہ کي طرح متاثرہ افراد کے رنج و غم اور مصائب کو کم کرنے ميں اپنا اہم کردار ادا کريں گے-

والسلام عليکم و رحمه الله

سيد علي خامنه اي

20/فروردين ماه/1392