ايران، اسلامي ممالک ميں ايک مضبوط سہارا: ڈاکٹر ولايتي
بين الاقوامي امور ميں رہبر انقلاب اسلامي کے مشير ڈاکٹر علي اکبر ولايتي نے اسلامي جمہوريہ ايران کو اسلامي ممالک کا سہارا قرار ديا ہے-
ابنا: بين الاقوامي امور ميں رہبر انقلاب اسلامي کے مشير ڈاکٹر علي اکبر ولايتي نے اسلامي جمہوريہ ايران کو اسلامي ممالک کا سہارا قرار ديا ہے-
ڈاکٹر علي اکبر ولايتي نے ايران کے شہر کرج ميں يہ بات بيان کرتے ہوئے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي طاقت نے اسے عالم اسلام اور اسلامي ملکوں ميں ايک مضبوط سہارے ميں تبديل کر ديا ہے، کہا کہ بلاشبہ تمام اسلامي ممالک ايران کے بغير اپنے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے پر قادر نہيں ہوں گے- انہوں نے عالم اسلام ميں اسلامي بيداري کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي بيداري، ايران کے اسلامي نظام سے متاثر ہے اور يہ علاقے کے ممالک کي غيرملکي اور غيرعوامي طاقتوں کے ساتھ وابستگي کي وجہ سے وجود ميں آئي ہے-