• صارفین کی تعداد :
  • 1016
  • 4/11/2013
  • تاريخ :

ايران کے شہر بوشہر ميں زلزلہ 31 افراد جانبحق

ايران کے شہر بوشہر ميں زلزلہ

اسلامي جمہوريہ ايران کے جنوبي علاقے بوشہر ميں آج آنے والے شديد زلزلے نے تباہي مچا دي جس کے نتيجے ميں اب تک 31 افراد کے جاں بحق اور 500 کے زخمي ہونے کي اطلاع ملي ہے-

ابنا: فارس نيوز کے مطابق آج منگل کو مقامي وقت کے مطابق شام چار بج کر بائيس منٹ پر زلزلے کے جھٹکے بوشہر کے کئي علاقوں ميں محسوس کئے گئے جس کي شدت ريکٹر اسکيل پر چھے اعشاريہ ايک تھي- آنے والے شديد زلزلے نے تباہي مچا دي اور اب تک 31 افراد جاں بحق اور500 سے زائد زخمي ہوئے جبکہ لا تعداد گھر مٹي کےڈھير ميں تبديل ہو گئے - جبکہ زلزلے کےبعد انتيس آفٹر شاکس محسوس کئے گئے-

زلزلے کےبعد شہر شنبہ ميں کرائسس مينجمينٹ سنٹر قائم کرديا گيا ہے اور امدادي کاروائياں بڑے پيمانے پر جاري ھيں-

 فارس نيوز کي رپورٹ کے مطابق بوشہر ايٹمي بجلي گھر کو کوئي نقصان نہيں پہنچا اور يہ ايٹمي بجلي گھر معمول کے مطابق کام کررہا ہے-

جنوبي علاقوں ميں آنے والے زلزلے کے جھٹکے ايران سميت عرب امارات، عمان، قطر اور سعودي عرب ميں بھي محسوس کئے گئے تاہم ايران کے علاوہ کسي اور ملک سے جاني نقصان کي اطلاع موصول نہيں ہوئي ہے-