• صارفین کی تعداد :
  • 890
  • 3/31/2013
  • تاريخ :

 صدر: مقدس دفاع ، بشريت کے لئے ايک فکري نظام

صدر مملکت ڈاکٹر محمود  احمدی نژاد

اسلامي جمہوريۂ ايران کے صدر ڈاکر محمود احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايران کے خلاف عراق کي بعثي حکومت کي آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دور نے ، انسانيت کے لئے ايک راہنما اصول اور فکري مکتب و نظام قائم کيا ہے -

ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود  احمدي نژاد نے آج ايران کے جنوب مغربي صوبے خوزستان ميں  آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران انجام پانے والي کاروائيوں کے علاقوں کا دورہ کيا اور شہر دزفول ميں نامہ نگاروں سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ جو قوم بھي آزادي و ترقي کے حصول  اور الہي و انساني اقدار کے قيام کي راہ ميں کوشاں رہتي ہے وہ ہميشہ سرافراز و سربلند رہتي ہے اور کبھي بھي ذلت و رسوائي سے دوچار نہيں ہوگي - واضح رہے کہ ايران کے خلاف عراق کي آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ ميں شہيد ہونے والوں کو خراج تحسين پيش کرنے اور جنگ والے علاقوں کو ديکھنے کے لئے ان دنوں ايران کے صوبے خوزستان ميں سارے ايران اور ديگر ملکوں سے لوگ آتے ہيں -