پروين اعتصامي کي شاعري
پروين اعتصامي کي زندگي پر ايک مختصر نظر
ايراني تاريخ کي ايک عظيم ادبي خاتون
فارسي ادب کي ايک عظيم شاعرہ
ايران شعروں اور عظيم شعراء کي سرزمين ہے جہاں تاريخ کے مختلف حصوں ميں بڑے عظيم شاعر پيدا ہوۓ اور انہوں نے لوگوں کے ليۓ معاشرے کے ہر پہلو پر اپنے دل سے شاعري کي - ان شاعروں ميں پروين اعتصامي ايک بلند پايہ اور شعرو ادب کے آسمان پر ايک درخشاں ستارہ ہيں - پروين اعتصامي نے اپني محدود عمر ميں اپني شاعري اور ادبي قابليت کے بل بوتے پر بہت شہرت پائي - وہ اپني کاميابي کا راز اپني والدہ کي طرف سے کي جانے والي ان کي تربيت کو سمجھتي ہيں - دوسري طرف ان کے والد اس وقت سياسي سرگرميوں ميں بھي مشغول تھے اس ليۓ پروين خود کو نہ صرف ايک خانہ دار عورت حساب کرتي تھيں بلکہ وہ اپنے ارد گرد کي معاشرتي سرگرميوں سے بھي غافل نہيں تھيں -
ايک ايراني شاعرہ بنام منيژہ پلنگ پوش نے پروين اعتصامي کے بارے ميں بات کرتے ہوۓ اپني راۓ کا کچھ يوں اظہار کيا -
" پروين ايک بہادر اور سچي خاتون ہيں اور ان کے اشعار ميں سچائي نظر آتي ہے "
مثنوي کے لحاظ سے پروين اعتصامي کے اشعار مولانا رومي کے بہت نزديک ہيں ليکن جب قصيدہ کے لحاظ سے پروين اعتصامي کے اشعار پر نظر ڈالي جاۓ تو وہ ناصر خسرو اور چوتھي صدي کے دوسروں شاعروں کي طرز شاعري کے نزديک نظر آتے ہيں ، قطعہ کے حساب سے ديکھا جاۓ تو پروين کو سب پر سبقت حاصل ہو جاتي ہے اور اس حوالے سے وہ تمام شاعروں کي نمائندگي کرتي ہيں - قطعہ ميں پروين نے اپنے الفاظ کو سبک خراساتي کے تحت بيان کيا ہے - اخلاقيات کے لحاظ سے پروين اعتصامي بہت ہي پابند خاتوںن تھيں اور انہيں مذھب اور اسلامي اقدار سے گہري وابستگي تھي -
بہت سارے شاعر پروين اعتصامي کو ناصر خسرو کي پيروي کرنے والي شاعرہ قرار ديتے ہيں کيونکہ ناصر خسرو کي شاعري اور پروين اعتصامي کي شاعري ميں ايک طرح کے وزن والے شعر نظر آتے ہيں - دونوں نے اپنے اشعار ميں نصيحتيں کي ہيں - پروين کي شاعري ميں ايک مردانہ جھلک بھي نظر آتي ہے اور بعض لوگ يہ بھي تصور کرتے تھے کہ ان کے اشعار کو ان کے والد محترم نے کہا ہے ، ان تصور پر تحقيق کرنے سے يہ بات سامنے آئي کہ يہ تصور بالکل غلط ہے - پروين نے دوسرے شاعروں کي طرح عشقيہ شاعري نہيں کي مگر ان کي شاعري سے انسانيت کے ساتھ عشق ، آزادي ، معاشرتي انصاف ، علم و معرفت ، حقيقت کي تلاش اور ستم ظريف اور محروم لوگوں کے ساتھ عشق صاف دکھائي ديتا ہے -
شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان