• صارفین کی تعداد :
  • 1255
  • 2/27/2013
  • تاريخ :

پروين اعتصامي کي زندگي پر ايک مختصر نظر

پروين اعتصامي

پروين اعتصامي  فارسي زبان کي  ايک معروف  شاعرہ  گزري ہيں -  ان کا اصلي نام " رخشندہ  " ہے - وہ  ايراني مہينے ( اسفند ) کي 25 تاريخ  سن 1285 ہجري شمسي کو تبريز  ميں پيدا ہوئيں - ان کے والد کا نام  اعتصام المللک  تھا - ان کے والد بھي ايک ادبي  اور دانشمند  انسان تھے -  ان کي والدہ  کا نام  " اخترالملوک " تھا اور ان کا تعلق بھي  ايک ادبي گھرانے سے تھا -    ان کے والد کا پہلا  چھاپخانہ   تبريز ميں تھا -  ايک عرصے کے ليۓ ان کے والد اسمبلي کے ممبر بھي رہے -  ان کے والد ايک رسالے بنام " بہار " کے مدير بھي رہے  اور اسي رسالے ميں پروين اعتصامي  کے ابتدائي  اشعار چھپے - پروين اعتصامي کے چار بھائي تھے اور وہ اپنے والدين کي اکلوتي بيٹي تھيں - وہ  بچپن ميں ہي اپنے والد کے ساتھ تھران آ گئيں  -

پروين اعتصامي نے   عربي و فارسي  زبان کي تعليم اپنے والد سے حاصل کي اور پھر  فارسي و  عربي  ادب کو بھي والد محترم سے ہي سيکھا  - آٹھ سال کي عمر ميں  پروين اعتصامي نے شعر کہنا شروع کر ديۓ  -  ان کے والد  دوسري زبانوں کا جو ترجمہ کيا کرتے  ،  وہ  ان تراجم کو شعري شکل ميں دينے  کي کوشش کيا کرتي -

تھران ميں واقع ايک امريکي اسکول ميں انہوں نے داخلہ ليا - 1924 عيسوي ميں انہوں نے اس مدرسہ کي تعليم مکمل کي  اور الوداعي تقريب ميں انہوں نے " عورت اور تاريخ " کے موضوع پر تقرير کي -

محفل ميں ان کي گفتگو کو بہت  سراہا گيا  - پروين اعتصامي بہت ہي  ذہين  تھي اور  انہوں نے اپنے والد سے بڑي تيزي کے ساتھ  مختلف فنون کو سيکھا -  جب ان کي عمر 16 سال ہوئي تو ان کي شادي ان کے خاندان کے ايک لڑکے سے کر دي گئي  مگر  کچھ عرصے کے بعد ہي ان کے ازدواجي رشتے ميں دراڑيں آ گئيں اور يوں اپنے شوہر سے  انہيں جدائي اختيار کرني پڑي -    نفسياتي لحاظ سے   اس واقعہ نے  پروين اعتصامي پر بہت برے اثرات مرتب کيے -  ايک مدّت تک انہوں نے تھران کي ايک لائبريري ميں خدمات سرانجام ديں -

 ( جاري ہے )

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان


متعقہ تحریریں:

سيمين دانشور اور ان کي کہانياں