گیدوس
گيدڑ نے لوٹے کو اپنے اگلے دانتوں ميں پکڑ اور اسے ايک دريا کے کنارے لے آيا
گيدڑ نے بڑي مشکل سے لوٹے کو الٹا سيدھا کرکے اسے ريت سے خالي کيا
اچانک گيدڑ سوراخ سے پھسل کر اس مٹکے ميں جا گرا جس ميں سرخ رنگ بھرا تھا
گيدڑ اس بے دمي اور رنگوں کے ساتھ کہ ميں مور کي طرح ہوگيا ہے
اس وقت اچانک گڑگڑاہٹ ہوئي، بجلي چمکي اور فضا سے نور برسنے لگا اور ميرا رنگ اس طرح کا ہوگيا- مختصر يہ کہ حضرت خضر (ع) کي دعا سے ميں اس طرح خوش رنگ ہوگيا- اب ميرا نام بھي گيدڑ نہيں "گيدوس" ہے يعني گيدڑ کہ طاۆوس (مور) کي طرح ہے اور اس پر حضرت خضر کے فيض کا سايہ ہے اور ميري دعا اور بد دعا کا بڑي شدت سے اثر ہوتا ہے اور جس کسي کو اس پر شک ہو اس کا انجام برا ہوگا-"
لومڑي بولي:" بابا يہ مسخرہ پن نہ کر اور سچ سچ کہہ کر کہ تيرا يہ حال کيسے ہوا اور تيري دم کيا ہوئي؟" ميں اس کي وضاحت کر چکا- اگر زيادہ بڑھ بڑھ کر بولو گي تو ميں تمھيں بد دعا دوں گا اور تم اچانک دھواں بن کر اڑ جاۆ گي-"
لومڑي بولي:" خير اس کا ہم سے کيا تعلق- تو خود جانتا ہے کہ ہم تيرے مخلص بھي ہيں اور تجھ سے دعا کي درخواست بھي کرتے ہيں-"
رنگيلے گيدڑ نے ديکھا کہ معاملہ اچھا نبھا- اب وہ بھاگ جانے والے گيدڑ کے گھر گيا اور اپني خود ساختہ داستان اسے سنائي اور بولا:" تم نے ديکھا، کہا تھا نا ميں نے- ميں جانتا تھا کہ ٹيلے ميں شير رہتا ہے ليکن اللہ نے مجھ پر فضل فرمايا اور اب ميں بڑا خوش ہوں کہ مجھ پر فضل فرمايا اور اب ميں بڑا خوش ہوں کہ مجھ پر کسي کا فيض ہے اور ميرا نام "گيدوس" ہے-"
بھگوڑے گيدڑ نے پوچھا:" گيدوس يعني چہ؟"
رنگيلے گيدڑ نے کہا:" يعني وہ گيدڑ جو طاۆوس کي طرح ہے اور کسي کا فيض يافتہ ہے-"
بھگوڑا گيدڑ بولا:" عجيب بات ہے ليکن مجھے يقين نہيں آتا-"
رنگيلا گيدڑ بولا:" اپني بات کہنے ميں محتاط رہو- اگر آيندہ اس طرح کي جسارت کرو گے تو ميں تمھيں بددعا دوں گا اور اچانک تم دھۆيں ميں تحليل ہو کر فضا ميں اڑ جاۆ گے-"
شعبہ تحرير و پيشکش تبيان