• صارفین کی تعداد :
  • 3922
  • 2/19/2013
  • تاريخ :

گيدڑ اس بے دمي اور رنگوں کے ساتھ کہ ميں مور کي طرح ہوگيا ہے

گیدڑ

لومڑي  نے ہر جگہ کھوج لگايا ليکن شير کا کہيں پتا  نہ چلا

گيدڑ نے لوٹے کو اپنے اگلے دانتوں ميں پکڑ اور اسے ايک دريا کے کنارے لے آيا

گيدڑ نے بڑي مشکل سے لوٹے کو الٹا سيدھا کرکے اسے ريت سے خالي کيا

اچانک گيدڑ سوراخ سے پھسل کر اس مٹکے ميں جا گرا جس ميں سرخ رنگ بھرا تھا

ناچار گيدڑ باہر نکلا اور جب اس کے بال خشک ہوگئے، خود سے کہنے لگا:" اب ميں کيا کروں، کيا نہ کروں- اس بے دمي اور رنگوں کے ساتھ کہ ميں مور کي طرح ہوگيا ہوں، لوگوں سے کيا کہوں؟"

اس نے تھوڑا غور و فکر کيا اور بولا:" اب  اس سے بہتر کچھ نہيں کہ ميں بڑي بڑي باتيں کروں اور کہوں کہ ميں نے شير سے جنگ کي- شير نے ميري دم کاٹ ڈالي- پھر مجھے حضرت خضر (ع) نے نجات دلائي اور مجھ پر کرم کي نگاہ فرمائي!"

وہ انھي سوچوں ميں گم چلا جا رہا تھا کہ لومڑي اس کے قريب آ پہنچي اور بولي:" يہ کيا حليہ بنا ليا تو نے؟" گيدڑ بولا:" کچھ نہيں- بس خدا مجھ پر مہربان ہوا- کل تمھارے چلے جانے کے بعد شير نے پھر دہاڑ لگائي- ميں نے سوچا کہ اس کي جگہ کھوج لگاۆ ں ميں ٹيلے سے اوپر گيا ہي تھا ---- خدا نہ کرے کہ تم برا دن ديکھو --- اچانک ميري آنکھوں نے يہ منظر ديکھا کہ شير ميرے سامنے کھڑا ہے! اس سے پہلے کہ ميں بھاگتا، شير نے پيچھے سے ميري دم پکڑ لي- ميں نے مايوسي کے عالم ميں فرياد کي اور کہا:" خدايا تو مجھے نجات عطا فرما-" شايد قبوليت کي گھڑي تھي- کيا ديکھتا ہوں کہ گرد و غبار کے بادلوں ميں سے ايک بزرگ نمودار ہوئے- انھوں نے شير کے کلّے پر ايک جھانپڑ مارا اور مجھے نجات دلائي- پھر فرمايا:" بول، کيا چاہتا ہے-" ميں نے پوچھا "آپ ہيں کون؟" فرمايا :" ميں خضر (ع) ہوں-" ميں نے عرض کي:" اے خضر (ع) ميري دم نہيں- دم شير کھا گيا، گيدڑ ميرا مذاق اڑائيں گے اب ميں کيا کروں؟" خضر (ع) بولے:" غم نہ کھا- اس کے عوض ميں تجھے ايک کلمہ دعا بتاتا ہوں- جب تو اسے پڑھے گا تو ہر وہ آرزو جو تيرے دل ميں ہوگي، پوري ہوگي- ميں نے دعا پڑھي اور کہا:" بار الہا، ميري دم نہيں- اس کے عوض ايک کرم کر اور وہ يہ کہ مجھے تمام گيدڑوں سے زيادہ خوب صورت بنا دے-"

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان