• صارفین کی تعداد :
  • 3935
  • 2/19/2013
  • تاريخ :

گیدڑ نے بڑي مشکل سے لوٹے کو الٹا سيدھا کرکے اسے ريت سے خالي کيا

ناچار گیدڑ

رنگيلا گيدڑ

ايک گيد‎‎‎ڑ پھندے ميں پھنس گيا

لومڑي  نے ہر جگہ کھوج لگايا ليکن شير کا کہيں پتا  نہ چلا

گيدڑ نے لوٹے کو اپنے اگلے دانتوں ميں پکڑ اور اسے ايک دريا کے کنارے لے آيا

اس نے بڑي مشکل سے لوٹے کو الٹا سيدھا کرکے اسے ريت سے خالي کيا- پھر اس نے ايک باريک رسي ڈھونڈ نکالي اور لوٹے کے دستے کو بڑي مضبوطي سے اپني دم سے باندھا- پھر اس کو کھينچتے کھينچتے دريا کے کنارے تک لے آيا اور ايک ايسي جگہ جو پاني سے ايک بالشت بلندتر تھي، اس نے اپنے دھڑ کو جھاڑيوں کے درميان لٹکا سا ليا اور اپنے پنجوں کي گرفت کو مضبوط کرکے پيچھے پيچھے ہوتا چلا گيا حتي کہ لوٹا پاني ميں لڑھک گيا اور اس ميں پاني بھرنے کي آواز آنے لگي- گيدڑ بولا:" بے فائدہ عرض معروض نہ کر- ميں تجھے نہيں چھوڑنے کا-"

جب لوٹا پاني سے بھر گيا اور گيدڑ کي دم نيچے کي جانب کھینچتي گئي- قريب تھا کہ وہ خود دريا ميں جا گرے- اس نے جس قدر داد فرياد کي " مجھے چھوڑدے، مجھے چھوڑدے"، لوٹا اس کي دم سے چمٹا ہوا تھا اور نيچے کو کھينچتا جا رہا تھا- گيدڑ نے دل ميں کہا:" ميں نے عجيب حماقت کي، اب لوٹا ميري جان نہيں چھوڑتا- کوئي بھي نہيں جو ميري فرياد کو پہنچے- اب ميں اس قابل بھي نہيں کہ لوٹے کو اوپر کھينچ لوں اور اس قابل بھي نہيں کہ خود کو رہائي دلا سکوں!"

ناچار گيدڑ نے اپني گردن موڑي اور اپني آدھي دم دانتوں سے کاٹ ڈالا- لوٹا پاني ميں غرق ہوگيا اور اسے نجات ملي- اس وقت وہ مڑا اور لوٹے سے جو اب زير آب تھا، مخاطب ہوکر بولا:" يہ ذرا سي دم کيا چيز ہے، اس کے عوض ميں نے تيرے پورے وجود کو پاني ميں غرق کرديا اور تيري آواز کي اذيت سے سکون پا ليا-"

اب گيدڑ کو لوٹے کے خيال سے نجات مل چکي تھي ليکن اس کي دم بھي اس کے ہاتھ سے نکل گئي تھي- وہ ڈرا کہ اگر وہ دوسرے گيدڑوں کے پاس لوٹا اور انھيں يہ ساري رام کہاني سنائي تو وہ اس کا مذاق اڑائيں گے- وہ اس قدر شرمندہ تھا کہ کہنے لگا:" ميں ايسي جگہ چلا جاتا ہوں جہاں کوئي گيدڑ مجھے نہ ديکھے-"

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان