گيدڑ نے لوٹے کو اپنے اگلے دانتوں ميں پکڑ اور اسے ايک دريا کے کنارے لے آيا
رنگيلا گيدڑ
ايک گيدڑ پھندے ميں پھنس گيا
لومڑي نے ہر جگہ کھوج لگايا ليکن شير کا کہيں پتا نہ چلا
گيدڑ نے لوٹے کو اپنے اگلے دانتوں ميں پکڑ اور اسے ايک دريا کے کنارے لے آيا- کنارے پر پہنچ کر اس نے لوٹے کو پاني ميں پھنکنا چاہا ليکن دريا کے کنارے پر گہرائي کم تھي اور گہرائي کم تھي اور گيدڑ نے قدرے ہور کيا اور بولا:" ميں سمجھ گيا- مجھے چاہيئے کہ تجھے بلندي سے پاني ميں پھينکوں-"
وہ لوٹے کو ايک اونچي جگہ پر لايا اور وہاں سے پاني ميں پھينک ديا- ليکن لوٹا الٹا ہوگيا- اس کا منہ اور ٹونٹي پاني کے اندر چلي گئي مگر اس کا نچلا حصہ پاني کي سطح سے اونچا رہا اور پاني کے اوپر تيرتا گيا- گيدڑ خوش ہوکر بولا:" لے اب جب تک تو ہے، تيرتا جا- اب تو ٹيلے کے اوپر شور و غوغا کرنے کے قابل نہيں-"
ايکن ابھي گيدڑ اسي طرح لوٹے پر نگاہ جمائے ہوئے تھا کہ اس نے ديکھا کہ سو قدم تک پاني کے بہاۆ پر بہتے بہتے لوٹا دريا کے کنارے پر آگيا اور مٹي ميں اٹک گيا اس ميں تھوڑي سي قلقل کي آواز پيدا ہوئي اور پھر وہ ايک طرف لڑھک وہيں رہ گيا-
يہ ديکھ کر گيدڑ کو بڑا رنج ہوا- وہ بولا:" تو غرق نہ ہوا- اچھا ديکھ تو ميں تيرے سر پر کيا مصيبت لاتا ہوں-" آگے بڑھ کر اس نے بڑي دقت سے لوٹے کو پاني کے کنارے سے اٹھايا اور قريب ہي بيٹھ کر اس ميں ريت ڈال کر اسے بھرديا- پھر بولا:" اب تو پاني ميں يقينا غرق ہوجائے گا-" لوٹا اب خاصي بھاري ہوگيا تھا- اس نے جتني بھي کوشش کي وہ لوٹے کو اٹھا کر دريا ميں پھينکنے سے قاصر رہا-
گيدڑ کچھ دير سوچتا رہا- پھر لوٹے سے مخاطب ہوکر بولا:" کيا تو نے يہ سمجھ ليا کہ ميں تجھے اپنے پنجے سے رہا کردوں؟ ميں تجھ سے بڑا شيطان ہوں- تو ريت ميں غرق نہ ہوا- اب ميں تجھے پاني سے بھروں گا اور غرق کروں گا-"
شعبہ تحرير و پيشکش تبيان