• صارفین کی تعداد :
  • 4667
  • 11/7/2012
  • تاريخ :

کاميابي کي راه

کامیابی کی راه

ہاتھي کي بے وقوفي

چڑياں يکجان ہو جاتي ہيں

چڑيا اور ہاتھي

 ہاتھي نے کہا: " مجھے جو کہنا تھا کہہ چکا تمہيں جو کرنا ہے کر لو-"

کاکلي بولي " بہت اچھا اب جبکہ تم اپنے اس عظيم جثہ کے با وجود چڑيوں کو اذيت دے کر شرمندہ نہيں ہميں معلوم ہے کہ تمہيں کيا قدم اٹھانا ہے-"

کاکلي چڑيوں کے پاس لوٹ آئي اور انھيں سب رام کہاني سنائي- پھر بولي " اب ہميں چاہيئے کہ تياري کريں اور ہاتھي کا قصہ پاک کريں-"

چڑياں بوليں" ہاں ہاں ہم ہاتھي کو زچ کر ديں گي، اس کي کھال کھينچ ليں گي، ليکن سچي بات تو يہ ہے کہ ہمارا ہاتھي سے کيا مقابلہ!"

کاکلي بولي: " کيوں نہيں ہم آہستہ آہستہ قدم بہ قدم اپنے مقصد کي طرف بڑھيں گي اور منزل کو پاليں گي- پہلا قدم تو خود ہميں اٹھانا ہوگا، دوسرے مرحلے ميں ہم مينڈکوں سے مدد ليں گي-"

چڑياں ہنسيں اور کہنے لگيں: " يہ تم نے مينڈکوں کي مدد کي بھي خوب کہي، آہ! بے چارے مينڈک جو خود سيکڑوں کي تعداد ميں ہاتھي کے پا‏‏‏‏ۆں تلے تکہ تکہ ريزہ ريزہ ہوجاتے ہيں!"

کاکلي بولي: " ميں نے ہاتھي کے بارے ميں خوب سوچ بچار کي ہے- ہم يقينا، اس سے لڑنے کي سکت نہيں رکھتيں- ايک ہزار چڑيوں کي طاقت بھي ايک ہاتھي کے مقابلے ميں کم ہے ليکن ہاتھي اڑ نہيں سکتا اور ہوا ميں ہميں کچلنے سے عاجز ہے- ہم سب کو مل کر اڑنا اور پھر اچانک جتھے کي صورت ميں ہاتھي کے سر پر پل پڑنا چاہيئے- ہم اس پر دائيں بائيں، آگے پيچھے ہر جانب سے حملہ کريں اور جس سے جتنا بن پڑے، ہاتھي کي آنکھوں ميں چونچ مار مار کر انھيں زخمي کرے- جونہي ہاتھي اندھا ہوا، باقي کام آسان ہے- جب تک يہ کام انجام نہ پا جائے کسي کو آرام کا حق نہيں- آۆ اللہ کا نام لے کر شروع کريں-"

جاري ہے

پيشکش : شعبہ تحرير و پيشکش تبيان