اسلام کا مقابلہ کرنے کے لئے ميانمار کے مسلمانوں کو قتل کيا جارہا ہے
تہران يونيورسٹي ميں نماز جمعہ کے خطيب آيت اللہ امامي کاشاني نے ميانمار ميں مسلمانوں کے بہميانہ قتل کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کا مقابلہ کرنے کے لئے ميانمار کے مسلمانوں کو قتل کيا جارہا ہے-
ابنا: انھوں نے کہا کہ دشمن نے ہر طرف سے اسلام کو محاصرے ميں لےرکھا ہے اور ميانمار کے مسلمانوں کا بہيمانہ قتل عام اسلام کے ساتھ مقابلہ کرنے کي غرض سے ہے- انھوں نے کہا کہ آج اسلامي بيداري کي لہر ان ممالک ميں جاري ہے جو امريکہ کے طرفدار ہيں مصر ميں اسلامي بيداري کاميابي کي منزل کي طرف گامزن ہے جبکہ بحرين ، سعودي عرب اور ديگر ممالک ميں عوامي لہر کا سلسلہ جاري ہے- انھوں نے کہا کہ اس ميں کوئي شک نہيں کہ تمام مسلمان، امريکہ نواز عرب حکمرانوں سے متنفر اور بيزار ہيں-