• صارفین کی تعداد :
  • 2435
  • 7/9/2012
  • تاريخ :

اسلام اور روحانيت

بسم الله الرحمن الرحیم

حضرت امام خميني رح کے صحيفہ سے اقتباس ہے کہ

آج جو لوگ ديکھ رہے ہيں کہ حکومت کے سربراہان، علماء اور روحاني افراد ہيں علماء اور روحاني اس تحريک ميں پيش قدم رہے ہيں اور باقي قوم ان کے پيچھے پيچھے رہي ہے باقي قوم و ملت نے قرآن اور اسلام کے ذريعے قيام کيا ہے اور روحانيوں کي رکاب ميں رہ کر قيام کيا ہے- وہ جو آج علماء پر تنقيد کرتے ہيں ان کا تحريک ميں کوئي حصہ نظر نہيں آيا- آج کہتے ہيں يہ روحاني کہاں سے آ گئے؟ يہ ايک خام خيالي ہے ان خائن افراد کے ليے- روحانيت ہي ہمارے سروں پر تھي اور ہے اور ہم اسي کے تابع ہيں- ہماري قوم روحانيت کے تابع ہے اگر روحانيت درکار نہ ہوتي يہ تحريک ثمربخش نہيں ہو سکتي تھي- --- ميں ان تمام افراد کو جو اپنے ملک کے ليے کوئي کام کرنا چاہتے ہيں اور اپنے ملک سے لگاو رکھتے ہيں نصيحت کرتا ہوں کہ الہي صف کو نہ توڑيں- اس صف کو توڑنا قرآن کو توڑنا ہے اس صف کو توڑنا اسلام کو توڑنا ہے- اگر اسلام کا پرچم ہمارے سروں پر نہ ہو تو آخري عمر تک ہم دوسروں کے غلام اور نوکر رہيں گے- وہ افراد جو اپنے ملک سے مانوس ہيں اپنے ملک سے محبت رکھتے ہيں اس ديوار کو نہ توڑيں- ہماري قوم روحانيت کے ساتھ ہے جو اسلام سے محبت رکھتا ہے ان خدمتگذاروں سے بھي محبت رکھتا ہے - اگر بعض لوگ اسمگلنگ کے ليے روحانيت ميں داخل ہوئے  ہيں اور فتنہ و فساد برہا کرتے ہيں ان کا روحانيت سے کوئي واسطہ نہيں ہے- ليکن وہ لوگ جو دوسروں کے کہنے پر يہ خيال کرتے ہيں کہ اس مضبوط ديوار کو توڑ سکتے ہيں سخت غلطي کا شکار ہيں- يہ ديوار الہي ديوار ہے- يہ قلعہ الہي قلعہ ہے اس کي حفاظت کرنے والے امام زمانہ [عج] ہيں- ان بيہودہ باتوں کو چھوڑ دو- قوم ان باتوں کو تحمل نہيں کر سکتي- غلط باتيں مت کريں اگر روحاني اور مولوي لوگ نہ ہوں تو آپ کے ملک کو لوٹ لے جائيں گے- ميں نے ديکھا ہے کہ شہروں ميں معمم افراد قوم کے سروں پر تھے اور لوگوں کو اس تحريک کے ليے انہوں نے تيار کيا ہے- اور لوگوں نے ان کي اطاعت کي ہے- مت سوچنا اس قلعہ کو  اتني آساني سے توڑ دو گے- اسلام اور قرآن کو نہيں توڑ سکتے- اپني باتوں پر غور کر ليا کرو- عقلمندي سے بات کيا کرو- اسلام کے ساتھ خيانت نہ کرنا-ميں قوم کے فرد فرد کا شکريہ ادا کرتا ہوں ميں آپ سب کا خادم ہوں- روحانيت اسلام اور قوم کي خدمتگذار ہے- اس ديوار کي حفاظت کرو تاکہ آپ کا ملک محفوظ رہے-

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

اسلام اور مغرب  کي نظر ميں انساني حقوق  ( حصّہ نہم )