• صارفین کی تعداد :
  • 535
  • 4/20/2012
  • تاريخ :

پابندياں ناکام ہوکر رہيں گي

ڈاکٹر لاریجانی

اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر ڈاکٹر لاريجاني نے کہا ہے کہ ايران کے خلاف مغرب کي پابندياں ناکام ہوکر رہيں گي- ڈاکٹر لاريجاني نے آج نماز جمعہ سے پہلے خطاب کرتے ہوئے ايران کے تيل اور سنٹرل بينک کا بائيکاٹ کرنے ميں امريکہ اور مغربي ممالک کي کوششوں کي مذمت کي اور کہا کہ يہ پابندياں ناکام ہوکر رہيں گي کيونکہ ملت ايران ہرگز مغرب کے باطل مطالبات کے سامنے گھٹنے نہيں ٹيکے گي اور اپنے حقوق پر ڈٹي رہے گي- انہوں نے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامي کي جانب سے نئے شمسي سال کو قومي پيداوار اور ايراني مشاغل و سرمائے کي حمايت سے موسوم کرنے سے دشمنوں کي پابندياں مواقع ميں تبديل ہوجائيں گي اور ملت کي صلاحيتوں ميں نکھار آجائے گا- ڈاکٹر لاريجاني نے لبنان، فلسطين اور افغانستان و عراق ميں امريکہ کي شکست کي طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ امريکہ، ايران پر پابندياں لگا کر ان شکستوں کا بدلہ لينا چاہتا ہے- انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران کے خلاف صيہوني حکام کي ہرزہ سرائي کو بے سود قرارديا اور صيہوني حکام کو خبردار کيا کہ ايران کے خلاف کسي غلطي کا ارتکاب نہ کريں کيونکہ ان کي چھوٹي سي غلطي انہيں بہت بھاري پڑے گي- ڈاکٹر لاريجاني نے کہا کہ صيہوني حکومت کو فلسطين و لبنان کي مزاحمت سے سنگين شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اسي وجہ سے امريکہ کي ہمہ گير حمايت سے اپني ناکاميوں کا تدارک کرنے کي کوشش کررہي ہے-