بائيکاٹ ، دھمکياں اور دباؤ سب بے سود
اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير ثقافت و ارشاد اسلامي سيد محمد حسيني نے کہا ہے کہ يورپ کي جانب سے ايران کا اقتصادي بائيکاٹ ، دھمکياں اور دباؤ ايران کو ترقي و پيشرفت اور جديد علوم اور ٹيکنالوجي تک رسائي سے نہيں روک سکتا ہے-
ارنا کي رپورٹ کے مطابق سيد محمد حسيني نے صوبۂ خوزستان کے شہر ماہ شہر ميں ايک لائبريري کا افتتاح کرتے ہوۓ کہا کہ دين اسلام نے علم و دانش کے حصول پر بہت تاکيد فرمائي ہے اور ملت ايران کي کاميابي کا راز بھي يہي ہے- سيد محمد حسيني نے اس بات کو بيان کرتے ہوۓ کہ آج ايٹمي توانائي ، انڈسٹري اور خلائي ميدانوں ميں ايران نے جو ترقي کي ہے وہ سب کے سامنے ہے کہا کہ خود اعتمادي اور علم و دانش کي جانب توجہ اس ترقي و پيشرفت کے اسباب ہيں-