• صارفین کی تعداد :
  • 3224
  • 3/5/2012
  • تاريخ :

آج کے دور کا مسلم نوجوان  اور ذمہ دارياں ( حصّہ ہجدھم)

سوالیہ نشان

قائد انقلاب اسلامي نے مصر، تيونس، ليبيا اور ديگر اسلامي ملکوں ميں قوموں کے انقلابات سے استکباري طاقتوں کو پہنچنے والے نقصانات اور ان پر لگنے والي کاري ضربوں کي تلافي کے لئے ان طاقتوں کے ذريعے کي جاري کوششوں کا جائزہ ليا- آپ نے فرمايا کہ دشمن، ناپاک منصوبے اور سازشيں تيار کرنے ميں مصروف ہے اور اسلامي اقوام، خاص طور پر مسلم ملکوں کے نوجوانوں کو جو اسلامي بيداري ميں کليدي رول کے حامل ہيں، اس بات کي اجازت نہيں ديني چاہئے کہ عالمي استبدادي نيٹ ورک ان کے انقلابوں کو ستوتاژ کرے-

قائد انقلاب اسلامي کے خطاب کا اردو ترجمہ حسب ذيل ہے؛

بسم‌اللَّه‌الرّحمن‌الرّحيم‌

الحمد للَّه ربّ العالمين و الصّلاة و السّلام على سيّد المرسلين و سيّد الخلق اجمعين سيّدنا و نبيّنا ابى‌القاسم المصطفى محمّد و على ءاله الطّيّبين و صحبه المنتجبين و من تبعهم باحسان الى يوم الدّين.

ميں آپ تمام معزز مہمانوں، عزيز نوجوانوں اور امت اسلاميہ کے مستقبل کے تعلق سے خوش خبري کے حامل لوگوں کو خوش آمديد کہتا ہوں- آپ ميں سے ہر فرد ايک عظيم بشارت کا حامل ہے- جب کسي ملک ميں نوجوان بيدار ہو جاتا ہے تو اس ملک ميں عوامي بيداري کي اميديں بڑھ جاتي ہيں- آج پورے عالم اسلام ميں ہمارے نوجوان بيدار ہو چکے ہيں- نوجوانوں کے لئے کتنے جال بچھائے گئے ليکن غيور اور بلند ہمت مسلم نوجوان نے خود کو ہر جال سے نجات دلائي- آپ ديکھ رہے ہيں کہ تيونس ميں، مصر ميں، ليبيا ميں، يمن ميں، بحرين ميں کيا ہوا- ديگر اسلامي ممالک ميں کيسي تحريک اٹھي- يہ سب نويد اور خوش خبري ہے-

ميں آپ عزيز نوجوانوں، اپنے بچوں سے يہ عرض کروں گا کہ آپ يقين جانئے کہ آج تاريخ عالم اور تاريخ بشريت ايک عظيم تاريخي موڑ پر پہنچ گئي ہے- پوري دنيا ميں ايک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے- اس دور کي واضح اور بڑي نشانيوں ميں اللہ تعالي کي طرف توجہات کا مرکوز ہو جانا، اللہ تعالي کي لا متناہي قدرت سے مدد طلب کرنا اور وحي الہي پر تکيہ کرنا ہے- انسانيت مادي مکاتب فکر کو عبور کرکے آگے بڑھ آئي ہے- اب نہ مارکسزم ميں کشش باقي رہ گئي ہے، نہ مغرب کي لبرل ڈيموکريسي ميں جاذبيت کي کوئي رمق ہے- آپ خود ديکھ رہے ہيں کہ لبرل ڈيموکريسي کے گہوارے کے اندر، امريکہ اور يورپ کے اندر کيا حالات ہيں؟! شکست کا اعتراف کيا جا رہا ہے-

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان