اسلام اور مغرب کي نظر ميں انساني حقوق ( حصّہ ہفتم )
دورانِ جنگ فصلوں کو تباہ کرنے اور شہري عمارتوں کو گرانے کي ممانعت انساني حقوق کے تحفظ کا منہ بولتا ثبوت ہے- اہل خانہ کے لئے کفالت کا حق، يعني اسلام گھر کے سربراہ پر فرض عائد کرتا ہے کہ وہ افرادِ خانہ کي کفالت کا بندوبست کرے- ماں کے پيٹ ميں پرورش پانيوالے بچے کے حقوق کا تحفہ يعني اگر خاوند اپني حاملہ بيوي کوطلاق دے ديتا ہے تو اس جنين کي وجہ سے جو ماں کے پيٹ ميں ہے، خاوند مطلقہ عورت کے نفقہ کا ذمہ دار ہو گا- اولاد کے ذريعے والدين کے حقوق کا تحفظ کيا- رشتہ داروں کے باہمي حقوق کا تحفظ- اسلام نے تعليم کو ہر فرد کا لازمي حق قرار ديا تاکہ ديني اور دنياوي ہر لحاظ سے اس کي تربيت ہو سکے اور پھر اس حق کو اس قدر تفصيل اور تاکيد کے ساتھ بيان کيا کہ انساني حقوق کا عالمي چارٹر اس کے مقابلے ميں کچھ بھي حيثيت نہيں رکھتا-
خود مختاري اور استعماري زنجيروں سے آزادي کا حق، عالمي چارٹر ميں اس کا ذکر مختلف نوعيت کا ہے، کسي بھي جائز ذريعہ معاش کو اختيار کرنے کا حق اور سود لينے کي مخالفت ليکن مغرب کا نظام اقتصاد سود و ظلم پر مبني جس ميں امير امير تر اور غريب غريب تر ہو رہا ہے، جس کي وجہ وال سٹريٹ پر قبضہ کرو نامي تحريک وجود ميں آئي اور امريکہ سے يورپ تک پھيلي- اچھے کاموں کي طرف دعوت دينے اور برے کاموں سے روکنے کا حق، يعني آزادي تقرير و تحرير کا حق، ليکن مغرب ميں اس حق کو الٹا پيش کرکے اظہار آذادي کے نام پر اللہ و انبيا عليہ السلام کے بارے ميں ہرزہ سرائي اور گستاخي پر مبني خاکے تک شائع کرنے سے دريغ نہيں کيا گيا- افرد کے لئے اپنے مقدسات کي توہين پر احتجاج کا حق، يا ظالم کے ظالم کے خلاف قيام و مزاحمت کا حق-
پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان