• صارفین کی تعداد :
  • 2060
  • 3/3/2012
  • تاريخ :

شان نبي  صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم اور اس کا تحفظ ( حصّہ سوّم )

بسم الله الرحمن الرحیم

وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْہَوٰي اِِنْ ہُوَ اِِلَّا وَحْيٌ يُّوحٰي (النجم ،2،3)

آپ صلي اللہ عليہ وآلہ  وسلم کے کلمات طيبات کو جب قرآن ہي ’’گفتہ اور گفتہ اللہ بود‘‘ کا مرتبہ ديتا ہے تو کيا حديثِ نبوي کے حجتِ دينيہ ہونے ميں کسي شک و شبہ کي گنجائش رہ جاتي ہے ؟اور کيا حديثِ نبوي کا انکار کرنے سے قرآن کريم کا انکار لازم نہيں آتا- جس طرح ايمان کے معاملہ ميں خدا وررسول کے درميان فرق نہيں ہو سکتا کہ ايک کو مانا جائے اوردوسرے کو نہ مانا جائے- بالکل اسي طرح کلام اللہ اور کلام رسول ميں بھي تفريق نہيں ہو سکتي کہ ايک کو واجب الاطاعت مانا جائے اور دوسرے کو نہ مانا جائے-

ف---(نوٹ) جب وہ آيات جن ميں اطاعت کا حکم ہے منکرين حديث کے سامنے پيش کي جاتي ہے تو وہ اپنے جاہل معتقدين کو يہ کہہ کر تسلي ديتے ہيں کہ اطاعتِ رسول کا يہ حکم رسول کي حيثيت سے نہيں تھا بلکہ مرکز ملت ہونے کي حيثيت سے تھا جب آپ دنيا سے تشريف لے گئے تو اطاعت ختم ہو گئي-(العياذ باللہ) ان لوگوں کي يہ بات بالکل اپني طرف سے بنائي ہوئي ہے اپنے آپ کو اہل قرآن کہلانے کے باوجود اپني اس بات کو قرآن سے ثابت نہيں کر سکتے--- بلکہ قرآن کريم سے تو ان کي اس بات کي دو طرح سے ترديد ہو رہي ہے-

ايک يہ کہ حاکم کي اطاعت کا ذکر مستقل طور پر آگے آرہا ہے يعني ’’اولي الامر منکم‘‘ لہٰذا اطاعتِ رسول کو اس پر محمول نہيں کيا جا سکتا-دوسرے يہ کہ يہاں اطيعوا الرسول ميں اطاعت کي علت رسالت ہے نہ کہ حاکميت- جب رسول اللہ کي اطاعت کا مستقل حکم ارشاد فرمايا تو معلوم ہوا کہ رسول کي حيثيت مستقل ہے اور آپ کي اطاعت اولي الامر ہونے کے علاوہ بھي فرض ہے-

رسول اللہ صلي اللہ عليہ وسلم کي اطاعت در حقيقت اللہ تعاليٰ کي اطاعت ہے -

ارشاد الٰہي ہے:

مَنْ يُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰہَ وَ مَنْ تَوَلّٰي فَمَآ اَرْسَلْنٰکَ عَلَيْھِمْ حَفِيْظًا

(النساء،80)

’’جس شخص نے رسول اللہ صلي اللہ عليہ وسلم کي اطاعت کي اس نے اللہ تعاليٰ کي اطاعت کي-اور جو شخص آپ کي اطاعت سے رو گرداني کرے سو آپ کچھ غم نہ کيجيے کيونکہ ہم نے آپ کو نگران کر کے نہيں بھيجا کہ آپ ان کو کفر نہ کرنے ديں-‘‘

اس آيت ميں صاف اعلان کر ديا گيا کہ آپ صلي اللہ عليہ وآلہ  وسلم کي اطاعت در حقيقت اللہ تعاليٰ ہي کي اطاعت ہے جو لوگ آپ صلي اللہ عليہ وآلہ  وسلم کي اطاعت کو عين اطاعتِ خداوندي نہيں سمجھتے وہ اپني بد فہمي کي وجہ سے کفر کے مرتکب ہيں-

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان