• صارفین کی تعداد :
  • 4220
  • 2/29/2012
  • تاريخ :

چار نصيحتيں

بسم الله الرحمن الرحیم

آيئےس بحث سے آگے بڑھيں اور ديكھيںكہ بنى اسرائيل نے قارون سے كيا كہا: قرآن كہتا ہے: ''اس وقت كو ياد كرو جب اس كى قوم نے اس سے كہا : تم ميں ايسى خوشى نہيں ہونى چاہئے جس ميں تكبر اور غفلت ہوكيونكہ خدا غرور ميں ڈوبے ہوئے خوشحال افراد كو پند و نصيحت نہيں كرتا ''_

اس كے بعد چار اور قيمتي، سر نوشت ساز اور تربيتى نصيحتيں كرتے ہيں اس طرح كل پانچ ہوگئيں _

پہلے كہتے ہيں : ''اللہ نے جو كچھ تجھے ديا ہے اس سے دار آخرت حاصل كر''_

يہ اس طرف اشارہ ہے كہ بعض كج فہم افراد كے خيال كے برخلاف مال ودولت كوئي برى چيز نہيں ہے اہم بات يہ ہے كہ وہ كس راستے پر صرف ہورہا ہے اگر اس كے ذريعے دار آخرت كو تلاش كيا جائے تو پھر اس سے بہتر كيا ہوسكتا ہے ليكن اگر وہ غرور، غفلت ، ظلم وتجاوز اور ہوس پرستى كا ذريعہ بن جائے تو پھر اس سے بدتر بھى كوئي چيز نہيں _

دوسرى نصيحت انہوں نے مزيد كہا: ''دنيا سے اپنے حصے كو نہ بھول جا ''_

يہ ايك حقيقت ہے كہ ہر انسان كا اس دنيا ميں ايك محدود حصہ ہے يعنى وہ مال جو اس كے بدن ،لباس اور مكان كے لئے دركار ہوتا ہے اور ان پر صرف ہوتا ہے اس كى مقدار معين ہے اور ايك خاص مقدار سے زيادہ اس كے لئے قابل جذب ہى نہيں ہوتا _

انسان كو يہ حقيقت فراموش نہيں كرنى چاہئے _

تيسرى نصيحت يہ ہے : ''جيسے خدا نے احسان كيا ہے تو بھى نيكى كر''_

يہ بھى ايك حقيقت ہے كہ انسان ہميشہ اللہ كے احسان پر نظر لگائے ہوئے ہے اور اس كى بارگاہ سے ہر خير كا تقاضاكر رہا ہے اور اسى سے ہر قسم كى توقع باندھے ہوئے ہے تو اس طرح سے وہ كيونكر كسى كے صريح تقاضے كو يازبان حال كے تقاضا كو نظر انداز كرسكتا ہے اور اس سے كيسے بے اعتناى برت سكتا ہے ''_

آخر ميں چوتھى نصيحت يہ ہے: ''كہيں ايسا نہ ہو كہ يہ مادى وسائل تجھے دھوكہ ديں اور تو انہيں گناہ اور دعوت گناہ ميں صرف كردے،زمين ميں ہرگز گناہ و فساد نہ كر كيونكہ اللہ مفسدين كو پسند نہيں كرتا''_

صحيح طور پر معلوم نہيں كہ نصيحت كرنے والے يہ افراد كون تھے_

البتہ يہ بات مسلم ہے كہ وہ اہل علم، پرہيزگار، زيرك بابصيرت اور جرا ت مند افراد تھے.

قصص القرآن

منتخب از تفسير نمونه

تاليف : حضرت آيت الله العظمي مکارم شيرازي

مترجم : حجة الاسلام و المسلمين سيد صفدر حسين نجفى مرحوم

تنظيم فارسى: حجة الاسلام و المسلمين سير حسين حسينى

ترتيب و تنظيم اردو: اقبال حيدر حيدري

پبليشر: انصاريان پبليكيشنز - قم

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان