ڈاکٹر لاريجاني: امريکہ کو مضبوط قوم کا سامنا ہے
اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر ڈاکٹر علي لاريجاني نے کہا ہے کہ ايراني قوم کے بارے ميں باراک اوباما کي پاليسياں ماضي سے زيادہ تلخ تھيں ليکن چونکہ ان کا سامنا ايک مضبوط قوم سے ہے اس ليے وہ کچھ نہيں بگاڑ سکتے-
ابنا: ڈاکٹر لاريجاني نے گزشتہ رات قم ميں تقرير کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامي انقلاب کي برکت سے امريکہ سے وابستہ ڈکٹيٹروں کا يا تو خاتمہ ہو چکا ہے يا ان کي حکومتيں زوال کا شکار ہيں اسي بنا پر سامراج ايراني قوم کے ارادوں کو توڑنے کے ليے کوشش کر رہا ہے-
انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے خلاف عالمي سامراج کي دھمکياں اور پابندياں ترقي و پيشرفت اور عزت کي جانب حرکت کے ليے ايراني قوم کے عزم و ارادے کو دوچند کر رہي ہيں-