• صارفین کی تعداد :
  • 2308
  • 10/31/2011
  • تاريخ :

بعثت نبوي اوراس کے لئے ماحول سازي (حصّہ دوّم)

بسم الله الرحمن الرحیم

حضرت خاتم الانبياء کے بارے ميں خدا وند عالم بطور خاص فرماتا ہے :

1- (وکذالک اوحينا اليک قرآناً عربياً لتنذر ام القريٰ و من حولھا و تنذر يوم الجمع لا ريب فيہ...)

اور ہم نے اسي طرح آپ کي طرف عربي قرآن کي وحي کي ہے تاکہ آپ مکہ اور اس کے مضافات ميں رہنے والوں کو ڈرائيں اور روز حشر سے ڈرائيں جس ميں کوئي شک نہيں ہے -

2-( شرع لکم من الدين ما وصي بہ نوحاً و الذي اوحينا اليک وما وصينا بہ ابراہيم و موسيٰ و عيسيٰ و ان اقيمو الدين ولا تتفرقوا فيہ کبر عليٰ المشرکين ما تدعوھم اليہ اللّہ يجتبي اليہ من يشاء و يھدي اليہ من ينيب...فلذلک فادع و استقم کما امرت ولا تتبع اھوائھم و قل آمنت بما انزل اللّہ من کتاب و امرت لا عدل بينکم اللّہ ربنا و ربکم لنا اعمالنا و لکم اعمالکم لا حجة بيننا و بينکم اللّہ يجمع بيننا و اليہ المصير)-

اس نے تمہارے لئے دين ميں وہ راستہ مقرر کيا ہے جس کي نوح کو نصيحت کي تھي اور تمہاري طرف بھي اس کي وحي کي ہے ابراہيم، موسيٰ و عيسيٰ کو بھي اسي کي نصيحت کي تھي کہ وہ دين قائم کريںاور تفرقہ کا شکار نہ ہوں مشرکوں کو وہ بات بہت ناگوارہے جس کي تم انہيں دعوت دے رہے ہو اور اللہ جس کو چاہتا ہے اپني بارگاہ کے لئے چن ليتا ہے اور جو اس سے لو لگاتا ہے اسے ہدايت دے ديتا ہے...لہذا آپ اسي کے لئے دعوت ديں اور اس طرح استقامت سے کام ليں جيسا کہ آپ(صلي الله عليه و آله و سلم) کو حکم ديا گيا ہے ، ان کي خواہشوں کا اتباع نہ کريں، ، اور يہ کہيں کہ ميرا ايمان اس کتاب پر ہے جو خدا نے نازل کي ہے اور مجھے حکم ديا گيا ہے کہ تمہارے درميان انصاف کروں، اللہ ہمارا اور تمہارا رب ہے ہمارے اعمال ہمارے لئے اور تمہارے اعمال تمہارے لئے، ہمارے اور تمہارے درميان کوئي جھگڑا نہيں ہے اللہ ہم سب کو ايک دن جمع کرے گا اور اسي کي طرف سب کي بازگشت ہوگي-

3-( اللّہ الذي انزل الکتاب بالحق و الميزان )-

اللہ ہي وہ ہے جس نے کتاب و ميزان کو حق کے ساتھ نازل کيا-

4-( ام يقولون افتريٰ عليٰ اللّہ کذباًفان يشاء اللّہ يختم عليٰ قلبک و يمح اللّہ الباطل و يحق الحق بکلماتہ انہ عليم بذات الصدور)

کيا ان لوگوں کا يہ کہنا ہے کہ رسول (ص)  اللہ پر جھوٹ بہتان باندھتا ہے حالانکہ خدا چاہے تو تمہارے دل پر بھي مہر لگا دے اور اللہ باطل کو محو کرتا ہے اور حق کو اپنے کلمات کے ذريعہ ثابت کر ديتا ہے - بيشک وہ دلوں کے راز کو جانتا ہے -

5-( وما کان لبشر ان يکلمہ اللہ الا و حياً او من و راي حجاب او يرسل رسولاً فيوحي باذنہ ما يشاء انہ عليّ حکيم و کذالک اوحينا اليک ر وحاً من امرنا ما کنت تدري ما الکتاب ولا الايمان ولکن جعلنٰہُ نورا نھدي من نشاء من عبادنا و انک لتھدي اليٰ صراط مستقيم)

اور کسي انسان کے لئے يہ نہيں ہوسکتا کہ خدا اس سے کلام کرے مگر يہ کہ وہ وحي کر ے يا پردے کے پيچھے سے بات کرے يا کسي فرشتے کو نمائندہ بنا کر بھيج دے اور پھر وہ اس کي اجازت سے جو وہ چاہتا ہے وہ وحي پہنچا دے يقينا اسي طرح ہم نے اپنے حکم سے آپ کي طرف (قرآن) روح کي وحي کي ہے اور آپ کو معلوم نہيں تھا کہ کتاب اور ايمان کيا ہے ليکن ہم نے اسے ايک نور قرار ديا ہے جس کے ذريعہ ہم اپنے بندوں ميں سے جسے چاہتے ہيں ہدايت ديديتے ہيں يقينا آپ لوگوں کو سيدھے راستہ کي ہدايت کرتے ہيں -

جن لوگوں نے بعثت سے پہلے رسول (ص) کے ساتھ زندگي گذاري ہے بلکہ جو وفات تک آپ کے ساتھ رہے ہيں انہوں نے بھي رسول (ص) کي بعثت سے پہلے اور بعثت کے وقت کي صحيح اور واضح تصوير کشي نہيں کي ہے ، سب سے مضبوط و محکم نص وہ ہے جو آپ کي آغوش کے پالے ابن عم اور وصي نے بيان کي ہے وہ آپ (ص) سے بعثت سے پہلے بھي جدا نہيں رہے ، آپ (ص) کي وفات تک آپ کے ساتھ رہے- اس شخصيت کي تصوير کشي ميں انہوں نے پوري امانت داري اور دقتِ نظر سے کام ليا ہے بعثت سے پہلے زمانہ کے بارے ميں فرماتے ہيں:

ولقد قرن اللّہ بہ من لدن ان کان فطيما اعظم ملک من ملائکتہ يسلک بہ طريق المکارم و محاسن اخلاق العالم ليلہ و نہارہ- لقد کنت اتبعہ اتباع الفصيل اثر امہ- يرفع لي کل يوم من اخلاقہ علماً - و قد کان يجاور کل سنة بحراء فاراہ ولا يراہ غيري-

منبع: عالمي مجلس براۓ تقريب مذاھب  اسلامي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

نبي کون ھوتا ھے اور وحي کيا ھے

عقيدہ ختم نبوت

وحي کي حقيقت اور اہميت (پيغام الہي)

وحي کي حقيقت اور اہميت

تحفظ عقيدہ ختم نبوت اور امت مسلمہ (حصّہ سوّم )