رامين مہمان پرست: سرحدوں پر بدامني ناقابل برداشت
وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران اپني سرحدوں ميں بدامني اور عدم استحکام ہرگز برداشت نہيں کرے گا-
ابنا: ہمارے نمائندے کي رپورٹ کے مطابق رامين مہمان پرست نے آج تہران ميں ملکي اور غيرملکي نامہ نگاروں سے بات چيت ميں ايران کے شمال مغربي علاقے ميں دہشت گرد گروہ پژاک کي سرگرميوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کي جانب سے دہشت گرد گروہوں کي حمايت اور ان کے ليے پرامن ماحول قائم کرنا انساني معاشرے کے ليے مفيد نہيں ہے-
مہمان پرست نے يہ بات بيان کرتے ہوئے کہ دہشت گرد گروہ پژاک نے واضح طور پر اپنے دہشت گردانہ اقدامات کا اعتراف کيا ہے ، کہا کہ عراق اور جرمني کي حکومتوں کے ساتھ مذاکرات جاري ہيں خصوصا اس ليے کہ دہشت گرد گروہ پژاک کا سرغنہ جرمني ميں آزادي کے ساتھ اپني سرگرمياں جاري رکھے ہوئے ہے- ايراني وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزيد کہا کہ ايران کے اندر اس دہشت گرد گروہ کے عناصر کي کارروائيوں کے واضح اعتراف کے پيش نظر ہم جرمني اور عراق کے حکام سے مطالبہ کرتے ہيں کہ وہ ان دہشت گرد گروہوں کے افراد کو اپنے ملک سے نکالنے کے ليے اقدام کريں-
رامين مہمان پرست نے اسي طرح بوشہر ايٹمي بجلي گھر کے کام کے آغاز کے مراحل کے بارے ميں کہا کہ اس بجلي گھر کي تعمير کے مراحل مکمل ہو چکے ہيں اور اس وقت بجلي گھر کو ملکي ٹرانسميشن لائن کے ساتھ ملانے کے ٹيسٹ کے مراحل پر کام جاري ہے- انہوں نے مزيد کہا کہ ايران اور روس کے حکام اس کے باضابطہ افتتاح اور کام شروع کرنے کي جشن کي تاريخ طے کرنے کے ليے صلاح و مشورہ کر رہے ہيں-