پيار کا پہلا شہر (حصّہ چهارم)
پال نے اسے بتايا کہ وہ جرمني کے شہر ہيمبرگ کا رہنے والا ہے ۔ ماں باپ جنگ عظيم کے بھينٹ چڑھ گئے اور وہ قصابوں کي دکانوں پر سور کاٹتا ۔ اسٹيشنوں پر جھارو ديتا اور غسل خانوں کي صفائي کرتا جوان ہو گيا۔ اس دوران ميں اسے مصوري کي لت پڑ گئي اور وہ پيرس آگيا۔ يہاں وہ پچھلے کئي برسوں سے مقيم تھا۔ آمدن نہ ہونے کے برابر تھي۔
تو پھر گزارا کيسے ہوتا ہے?سنان نے پوچھا
نہيں ہوتا ، پال نے سر ہلايا۔ کبھي کبھار کوئي تصوير بک جاتي ہے تو چند روز اچھي طرح کٹ جاتے ہیں کسي نيک دل اور فن پرست خاتون سے تعارف ہو جائے تو کچھ عرصہ ہر شام وہاں کم از کم کھانے کے لئے کچھ نہ کچھ مل جاتا ہے اور مجھے وہاں صرف مصوري کے بارے میں گفتگو کرني پڑتي ہے۔ خاتون اگر فن پرستي چھوڑ کر شخصيت پرستي پر اتر آئے تو چار پيسے بھي مل جاتے ہيں يا پھر اور کچھ نہ ملا تو سيکرے کر کليسا کي سيڑھيوں پر بيٹھ کر کسي سياح کي تصوير بنا کر چار پانچ فرانک زبردستي وصول کر ليے۔
چار پانچ فرانک؟ سنا کو اپنے پندرہ فرانک کا خيال آگيا۔
جو بھي مل جائے غنيمت ہوتا ہے۔ کئي تو صرف ايک فرانک پر ہي ٹرخا ديتے ہیں۔ ايک ۔۔ليکن ميں تو پندرہ فرانک دے کر چھوٹا تھا۔
ہا ہا ہا ۔ پال نے بے تحاشا ہنسنا شروع کر ديا۔ گويا تم بھي پھنس گئے تھے?پيرس کے قلاش مصوروں کا يہ پسنديدہ طريقہ ہے۔دس بارہ کينوس لے کر ان پر سيکرے کر کا پس منطر پہلے سے بنا ليا اور پھر اچند لکيرين کھينچ کر کسي سياح کو جاديوچا۔ آپ کے خدو خال نے ميرے دل ميں۔۔۔
ہاں ہاں باقي کا حصہ مجھے معلوم ہے۔ سنان نے پشيمان ہو کر کہا۔
اسے ياد آگيا کہ وہ تصوير تو کہاري کے کمرے ميں ہي رہ گئي تھي کل سہي۔
اگر تمہیں اور کہیں نہيں جانا تو ميرے اسٹوڈيو ميں چلو۔ ميرے پاس لمبي فرانسيسي ڈبل روٹي اور پنير بھي ہے۔ پال نے ميز سے اٹھتے ہوئے اسے دعوت دي۔
ابھي صرف سات بجے تھے۔ سنان نے سوچا وہ ايک ڈيڑھ گھنٹھ اس دلچسپ شخصيت کے ساتھ گزارے گا اور بعد ميں دريائے سين پر چلا جائے گا چنچہ اس نے پال کے ساتھ اسٹوڈيو جانے کي حامي بھر لي۔
پال کا اسٹوڈيو يا وہ کمرہ جہاں وہ تصويريں بنانے کے ساتھ ساتھ سوتا بھي تھا قہوہ خانے سے کچھ فاصلے پر ايک نہايت بوسيدہ عمارت ميں واقع تھا۔ حکومت کي طرف سے اس عمارت کو خطرناک قرار دے کر اسے مسمار کر دينے کے احکام جاري ہو چکے تھے۔ اس اثنا ميں چند قلاش مصوروں اور آوارہ گردوں نے وہاں ڈيرے ڈال ديے۔ پال نے سنان کو بتايا کہ بلديہ کے کارندے تقريبا ہر روز عمارت کو گرانے کے لئے آ دھمکتے ہيں مگر وہان کے مکين منت سماجت کر کے چند روز کي مہلت لے ليتے ہيں۔ بحر حال يہان پر کم از کم کرائے کي مصيبت نہ تھي۔
اسٹوڈيو ميں سوائے ان رنگوں کے ڈبوں اور چند بوتلوں کے اور کچھ نہ تھا جو کل تک سنان کے کمرے کي زينت تھے۔ کمرے ميں پلنگ بھي نہ تھا۔
تمہارا بستر کہاں ہيں؟
بستر؟ پال نے حسب معمول داڑھي کھجائي۔ ميں اپني جيکٹ ميں ہي سو رہتا ہون کافي گرم ہے۔ اس نے اپني ہلکي سي جيکٹ کا کونا انگليوں ميں مسلتے ہوئے کہا۔
پال نے چند پرانے اخبار فرش پر پھيلا ديئے مجھے افسوس ہے کہ ميرے پاس بيٹھنے کے لئے کرسي وغيرہ نہيں ہے۔
کوئي بات نہيں سنان زمين پر آلتي پالتي مار کر بيٹھ گيا۔ يہ طريقہ سراسر مشرقي ہے پال نے ميلي جيکٹ کي ايک جيب ميں سے اخبار کے کاغذ ميں لپٹي ہوئي لمبي ڈبل روٹي نکالي اور دوسري ميں سے پنير کا ايک چھوٹا سا ٹکڑا ، ڈبل روٹي درميان ميں سے توڑ کر اس نے آدھي سنان کو تھما دي اور پنير فرش پر رکھ ديا۔ پال ابھي يہ پر تکلف دسترخوان بچھانے کا تردو کر ہي رہا تھا کہ کمرے کا دروازہ يکدم کھلا اور ايک چپٹے ناک والي خوبصورت لڑکي کمرے ميں داخل ہوئي۔
پال ڈارلنگ آج مجھے تنخواہ مل ہي گئي۔ اس نے اندر آتے ہي پال کے لمبے بال پيار سے کھينچے اور پھر اس کي داڑھي ايک طرف ہٹا کر اس کے لبوں پر بوسہ ديا۔ يہ ہے ميري بيوي ۔۔آہم ۔۔ميرا مطلب ہے اس کا نام لوئيس ہے۔ پال نے تعارف کروايا۔ اور يہ ہے ميرا دوست۔ اور پھر قدرے رک کر سنا ن سے کہنے لگا ۔ بہائي نام کيا ہے تمہارا اور کيا کرتے ہو؟
سنان نے اپنا مکمل تعارف کروايا۔
آپ ميرے پہلے پاکستاني ہیں۔ لوئيس نے ان دونوں کے پاس فرش پر بيٹھتے ہوئے کہا۔ اس نے يہ فرقہ ايسے ادا کيا جيسے وہ کسي نادالودجود پرنے کي نسل سے تعلق رکھتا ہو جو پہلي مرتبہ قابو آيا ہو۔
پنير اور ڈبل روتي؟ لوئيس نے فرش پر رکھے طعام کے انتظامات کو حقارت کي نظر سے ديکھتے ہوئے دہائي دي۔ميں پچھلے دس روز سے پنير اور ڈبل روتي کھا رہي ہوں۔ آج مجھے تنخواہ ملي ہے ار ہم کسي قہوہ خانے ميں جا کر مناسب قسم کا کھانا کھائيں گے مثلا تلا ہوا مرغ اور اس کے ساتھ سرخ شراب۔
سرخ شراب؟ پال کي باچھيں کھل گئيں سنا تم بھي آئو۔
بہت بہت شکريہ پال ليکن آج سارا دن پيرس میں گھومتا رہا ہوں اور اب اپنے کمرے ميں جا کر آرام کرنا چاہتا ہون سنا نے فرش سے اٹھتے ہوئے کہا۔ ملنے آئو گے ؟ پال نے اس کا ہاتھ دبا کر بيحد خلوص سے کہا۔
ضرور جب بھي وقت ملا۔
سنان کمرے سے باہر نکلنے لگا تو پال نے ڈبل روتي اور پنير فرش سے اٹھا کر اس کي جيبوں ميں ٹھونس ديا کمرے ميں جا کر کھا لينا۔ لوئيس کو جان کيوں پسند نہيں۔ سنان نے اس کا دل رکھنے کے لئے دونوں چيزيں قبول کر لیں ورنہ اسے ڈبل روتي اور پنير سے کوئي خاص رغبت نہ تھي۔
پال اسے نيچے دروازے تک چھوڑنے يا ۔ سنان باہر نکلنے لگا تو پال اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہنے لگا ۔ اور ہاں ميڈم زي سے زرا بچ کر رہنا۔
کيا مطلب؟ سنان وہيں کھڑا ہو گيا۔
تمہارے جيسے لڑکوں کو تو آمليٹ بنا کر کھا جاتي ہیں موصوفہ پال آنکھ ميچ کر مسکرايا۔
پال تمہیں يہ کيسے معلوم ہو?اوپر سے لوئيس کي آواز آئيں جو شايد ان کي باتيں سن رہي تھي۔
ميں نے تو صرف سنا ہے لوئيس ڈارلنگ پال نے منہ پر ہاتھ رکھ کر بلند آواز ميں کہا اور پھر سنان کے پاس آکر آہستہ سے کہنے لگا۔ مجھے نہ معلوم ہوگا تو اور کس کو ہوگا ۔بھلا تين ماہ کا کرايہ اس نے يونہي تو نہیں چھوڑ ديا تھا۔
وارننگ کا شکريہ۔ سنان نے پال سے ہاتھ ملا يا اور باہر آگيا۔
جاري ہے
تحرير: مستنصر حسين تارڑ
متعلقہ تحريريں :
پيار کا پہلا شہر (حصّہ دوّم)
صوبہ سرحد میں بچوں کا ادب (چھٹا حصّہ)
پيار کا پہلا شہر
امير مينائي
گنڈاسا (حصّہ چهارم)