• صارفین کی تعداد :
  • 870
  • 6/20/2011
  • تاريخ :

پيار کا پہلا شہر (حصّہ سوّم)

پيار کا پہلا شہر

کليسا سيکرے کر کي سيڑھياں طے کر کے جب وہ بائيں ہاتھ پر ايک ڈھلوان کي ٹيڑھي ترچھي اور اونچي نيچي گليوں نے اسے تھکا ديا تھ؟اسے پياس بھي محسوس ہو رہي تھي?سنان قہوہ خانہ کے اندر چلا گيا اور اورنج اسکوائش کي ايک بوتل خريد کر کونے ميں پڑي ايک کرسي پر بيٹھ گي?نيم تاريک قہوہ خانے ميں اسے بيحد سکون کا احساس ہو?وہاں اس کے علاوہ اور کوئي گاہن موجود نہ تھ?مالک حسب معمول سفيد جھاڑن سے کائونٹر کي سطح چمکانے ميں مصروف تھ?ماحول ميں تازہ کافي اور وائن کي ملي جلي مہک حيرت انگيز طور پر خوشگوار تھي؟

موسيو ہوٹل ?قہوہ خانے کے مالک نے وہيں کھڑے کھڑے سنان سے پوچھا اسے شايد ياد آ گيا تھا کہ يہ وہي لڑکا ہے جو اس روز ہوٹل کے بارے ميں دريافت کرنے آيا تھ؟

مل گيا سنان نے سر ہلا کر خوش دلي سے کہ؟

ترے بيان مالک نے بھي سر ہلايا اور پھر الماري ميں رکھے ہوئے شراب کے نازک اور پتلے گلاس نکال کر پونچھنے لگ؟

اتنے ميں قہوہ خانہ کا دروازہ کھلا اور وہي مصور پال جسے ميڈم ذي نے کرايہ نہ ادا کرنے کي پاداش ميں کمرے سے نکال ديا تھا اندر داخل ہو?اس کي پشت چونکہ سنان کي جانب تھي اس لئے وہ ايک دوسرے کو ديکھ نہ پائے?پاس سيدھا کائونٹر پر گيا اور مالک سے سرخ شراب کا ايک گلاس خريد کر وہيں اسٹول پر بيٹھ کر چسکياں لينے لگ؟

تقريبا آدھا گلاس شراب پي کر اس نے جيب سے ايک رنگ دار پنسل نکالي ار کائونٹر کي سطح پر آڑھي ترچھي لکيريں کھينچنے لگ?سنان نے اورنج جوس کا آخري گھونٹ بھرا اور ميز سے اتھ کھڑا ہو?وہ پاس سے مل کر يہ دريافت کرنا چاہتا تھا کہ کل کمرے سے نکلنے پر اس نے رات کہاں گزاري تھي اور آج کل کہاں رہتا ہے؟

اسي اثنا ميں جب قہوہ خانے کے مالک نے شراب کے گلاسون کو جھاڑ پونچھ کر الماري ميں رکھ کر پيچھے مڑ کر ديکھا تو پال کو کائنٹر کي صاف اور چمکيلي سطح کو مشق مصوري بناتے ديکھ کر اس کا پارہ چرھ گيا اورا س نے بڑي درشتگي سسے اسے کچھ کہ?پاس اسي طرح بڑے سکون سے کائنٹر پر لکيريں کھينچتا رہ?مالک کچھ دير تو وہاں کھڑا ہے اس عمل سے باز رکھنے کي کوشس کرتا رہا مگر جب بتائج خاطر جواہ بر آمد نہ ہوئے تو اس نے پال کي جيکٹ پکڑ کر زور سے کھينچ?اس بکے بعد حالات ايک دم بگڑ گئے اور تھوڑي دير بعد وہ ايک دوسرے کو دھما دھم پيٹ رہے تھے?مالک چونکہ بھاري تنو توش کا مالک تھا اس لئے اس کا پلڑہ بھاري نظر آ رہا تھ?سنان تھوڑي دير تو انہيں يوں گھتم گھتا ہوتے ديکھتا رہا اور پھر صلح صفائي کرانے کي غر ض سے آگے بڑھ؟

اے بھائي موسيو?يہ لڑائي؟

ابھي وہ اتنا ہي کہہ پايا تھا کہ ان ميں سے کسي نے ايک روز دار گھونسہ اسے بھي جڑ دي?سنان لڑکھڑاتا ہوا واپس اسي ميز کے پاس آ پہنچا جہاں وہ اس سے پہلے اورنج جوس پي رہا تھ?اس کا جي چاہا کہ خالي بوتل اتھا کر يونہي لڑھکا دے مگر پھر کچھ سوچ کر وہيں کرسي پر بيٹھ کر اپنا جبڑا سہلانے لگ?اسن نے کائونٹر کي طرف ديکھا تو اس کي حيرت کي کوئي انتہا نہ رہي?پال او قہوہ خانے کا مالک بڑے بے تکلي سے بغل گير ہو رہے تھے اور خوب قہقہے لگا رہے تھے?فرانسيوں کي کھوپڑي ہي الٹي ہے ?سنان نے غصے سے منہ پھلايا ليکن اس حرک سے اس کے جبڑے ميں شدت کا درد اٹھا اور وہ پھر چپکے بيٹھ گي؟

مکہ شايد زور سے لگا ہے?پاس اس کے سامنے کھڑا مسکرا رہا تھ?زور س ہي لگا ہے سنان نے رکھائي سے جواب دي؟

پيرس ميں آج کا دن واقعي ہنگامہ خيز گزرا تھ?اب تک صرف مصوروں ہي سے ملاقات ہوتي رہي تھي?صبح ايک صاحب پندرہ فرانک ھتھيا ک رلے گئے?دوپہر کو ايک مصور نے کافي پلائي اور کھانا کھلايا اور اب ايک اور مصور نے اس کے خوبصورت جبڑے کا حليہ بگاڑ کر رکھ ديا تھ؟

پرائے پھڈے ميں خواہ مخواہ ٹانگ اڑاتے پال اس کے سامنے کرسي پر بيٹھتے ہوئے مسکرا کر بولا قہوہ خانے کا مالک ميرا دوست ہے?ہم اکثر کسي نہ کسي بات پر الجھتے رہتے ہيں? ويسے اب کي بار غلطي ميري تھي جو اس کے صاف شفاف کائونٹر کا ستيا ناس کر رہا تھ؟

تھوڑي دير بعد جب جبڑے کا درد قدرے کم ہوا تو سنان کا موڈ بھي قدرے بحال ہوگي؟

کل جب تمہيں ميڈم زي نے کمرے سے نکال ديا تھا تو اس کے بعد شب بسري ميں خاصي دقت ہوئي ہوگي?اس نے پاس سے پوچھا.

ہاں قدرے پال نے لمبي داڑھي ميں انگليوں کے کنگھي کرتے ہوئے جواب دي?ميں اپني پہلي دوست لڑکي کے پاس گيا تو وہاں پيشگي بکنگ ہو چکي تھي?اس کے ساتہ آج کل ايک انڈو نيشين مصور رہتا ہے?بہر حال وہ رات تو فٹ پاتھ پر گزري اور دوسري صبح يہاں سے قريب ہي ايک اور جگہ رہائش کا بندوبست ہو گي?مجھے افسوس ہے کہ ميري وجہ سے تمہيں اتني پريشاني اٹھاني پڑي۔

کوئي بات نہيں ، بلکہ مجھے تو الٹا تمہارا شکر گزار ہونا چائيے۔ تم نے مجھے تين ماہ کے کرائے سے نجات دلا دي۔ وہ تمہاري پہلي بيوي جو قہوہ خانے ميں کام کرتي تھي ۔ اس کا کيا ہو?سنان جاننا چاہتا تھا۔ اوہ لو ئيس ۔ وہ بھي ميرے ساتھ ہي ہے۔

جاري ہے

تحرير: مستنصر حسين تارڑ


متعلقہ تحريريں :

پيار کا پہلا شہر

امير مينائي

گنڈاسا (حصّہ چهارم)

شعر  حضرت زهرا (عليهاالسلام) کي شان ميں

صوبہ سرحد ميں بچوں کا ادب (پانچواں حصّہ)