امام کو ہرگز تنہا مت چھوڑنا
امام کو ہرگز تنہا مت چھوڑنا کہ اس طرح وہ منافقين خوش ہوں گے جو نيست و نابود ہونے والے ہيں اور يہي خونخوار امريکا اور مخالفين اسلام چاہتے ہيں ميري گزارش ہے کہ سوچ سمجھ کر کام کريں تاکہ منافقوں کے ہاتھ ہماري کوئي کمزوري نہيں لگني چاہئے جہاں تک ممکن ہوسکے منافقوں کو آخري حد تک سرکوب کرو جيسا کہ امام نے فرمايا : ہماري کاميابي ہمارے اتحاد پر موقوف ہے ۔
( علي اصغر سيخ الاسلامي )
اے مسلمانو! يہ بات جان لو کہ ہمار ا مقصد کسي زمانہ سے مخصوص نہيں ہے ہماري لڑائي عراق سے نہيں ہے بلکہ اصل ہدف اسلام ہے اور اس کو جہاني کرنا ۔
( نوروز علي قضائي )
ہماري مسلمان امت ہرگز اسلام، قرآن ، ائمہ اور ولايت فقيہ کو ترک نہيں کرسکتي ، ان سب کو چھوڑنے کي صورت ميں عذاب الہي اس پر آپڑے گا ، ولايت فقيہ کے پيرو علماء کو غنيمت سمجھو کہ ان اسلام کے ذمہ داروں اور مبلغوں کے کمزور ہونے کي صورت ميں اسلام پر ايسي ضرب لگے گي کہ اس کا جبران بہت سخت ہوگا ۔ انسان کے حقيقي دوست کہ جو خود خدا ہے کي راہ ميں جان اور مال کو پيش کرنے ميں دريغ نہ کرنا اس سلسلہ ميں غفلت ہميشہ کے لئے پشيماني کا سبب بنے گي خدا اور قرآن سے اپنے ہميشہ کے رابطے کو ختم نہ کرنا ، شرقي اور غربي طاقتوں کے قيدي بن کر نہ رہنا کہ ان کے ساتھ وابستگي کي صورت ميں معاشرہ تباہ ہوجائے گا احکام اسلام ميں افراط اور تفريط کو اپنے اوپر حرام کرلو اس طرح چلو جس طرح عزيز امام چلتے ہيں ، تمہاري کوشش يہ ہوني چاہئے کہ اپنے اس اسلامي انقلاب کو امام مہدي کے انقلاب سے ملا دو اور اپنے نعروں کو عملي جامہ پہنائو ۔
( غلام رضا صادق زادہ )
خدا کے ساتھ رابطہ :
خدا کو زيادہ ياد کرو اس لئے کہ خدا کي ياد دل کو سکون اور باطن کي پاکيزگي کا باعث ہے ۔
( علي رضا نوري )
اے ايران کي مسلمان قوم ! ياد رکھو کہ اگر تمہاري تحريک غير خدائي اور روہ حق سے منحرف ہوجائے تو شکست کا سامنا کرنا ُڑے گا ۔
( محمود قائني)
بشکريہ : نويد شاہد
متعلقہ تحريريں :
اسلام کے مددگار اور امام زمانہ (عج) کے حقيقي نائب امام کي مدد کرو
لوگو! خدا کي اس نعمت ( امام خميني) پر خدا کا شکريہ ادا کرو
امام کي الہي آواز پر لبيک کہو
اس انقلاب اور امام کي قدر جانو
امامت اور ولايت کے محور کے گرد جمع ہوجاؤ