اسلام کے مددگار اور امام زمانہ (عج) کے حقیقی نائب امام کی مدد کرو
اسلام کے مددگار اور امام زمانہ (عج) کے حقیقی نائب امام کی مدد کرو وہ امام کہ جس نے پیغمبر کی طرح ہجرت کی اور ہم کو فساد اور ذلت سے نجات دلائی ۔
( حسین تکلو بینش )
کوشش کرو کہ امام زمانہ کو باقاعدہ پیچانو تاکہ انحراف اور گروپ بازی کا شکار نہ ہوجائو ۔
( سید علی قمصری )
اے مسلمانو! اے اسلا م کے راستے پر چلنے والو! ہر گز امام کو رنہا نہ چھوڑنا اور ولایت فقیہ کی امامت کرتے رہنا ۔ امام کے لئے دعا کرو اور خبردار منافقوں اور شرق وغرب سے متاثر، روشن فکروں کے ھوکے میں نہ آجانا، روحانی مجاہدوں کی حمایت کرنا اور امام کے اس قوم پر توجہ رکھنا کہ آپ نے فرمایا : روحانیت کے بغیر ملک ایسا ہی ہے جیسے ڈاکٹروں اور طبیبوں کے بغیر ۔
( ہادی قربان علی )
میں وصیت کرتا ہوں کہ امام امت ، زمانے کے موسی اور پیر حجاران کے پیر کو تنہا نہ چھوڑنا ، اسلام کے حامی رہنا ، قرآن کے محافظ اور مجاہدین کے پشت پناہ رہنا ،جنگ کو فراموش نہ کرنا اس لئے کہ اسلام کی عزت جہاد میں ہے اور جہاد ہی اسلامی معاشرہ کی تعمیر کرتا ہے ۔
( حسین رحمانی تنہا )
امام خمینی کی اپنی پوری قوت کے مطابق پیروی کرو ۔ کیونکہ آپ وہ عطیم نعمت ہیں جس کو خداوند عالم نے اس فتنوں سے بھر پور زمانہ میں ہمارے حوالہ کی ہے ۔ آج جب کی مشرق و مغرب کی اقتدار طلب طاقتیں انسانیت کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں صرف اما م خمینی ہی انسانیت کی آواز کو بلند کررہے ہیں ۔ بھائیو اور بہنو! آپ ہی وہ ہیں کہ جو شہادت جیسی بیش قیمت میراث کو اس شیطانی پنجوں میں جکڑے ہوئے سرزمین پر لاتے ہیں اور جب ہم سامراجی طاقتوں کے ہاتھوں کے کھلونے بن چکے تھے صرف آپ ہی نے ہمیں یہ قدرت عطا کی کہ جس کی وجہ سے آج ایران کی مسلمان قوم سب سے زیادہ آزاد اور مستقل قوم کی صورت میں سامنے آئی ہے ۔
( عباس پرورش )
امام کے بارے میں مزید دقت نظرسے کام لو ۔ ان کی عظمت کو پیچانو اور اپنے آپ کو ان کے حوالے کردو ۔
( حسین ضعیف)
بشکریہ : نويد شاہد
متعلقہ تحریریں :
امامت اور ولایت کے محور کے گرد جمع ہوجاؤ
اس پیر حجاران (امام خمینی) اور عزیز رہبر کو تنہا نہ چھوڑدینا
اپنے عزیز امام (امام خمینی) کے لئے دل و جان سے دعا کریں
ہر سچے مسلمان کو پہلے اپنی آسمانی کتاب قرآن مجید پر عمل پیرا ہونا چاہیے
قرآن کی قرائت کریں