• صارفین کی تعداد :
  • 1597
  • 6/15/2011
  • تاريخ :

زيارتي شہر کاشان

شہر کاشان

کاشان ايران کے صوبہ اصفہان کا ايک زيارتي شہر ہے ۔ اس شہر کي وسعت کوئي زيادہ نہيں ہے مگر يہاں پر موجود امامزادوں، سياحتي مقامات اور زيارت گاہوں کي وجہ سے يہ  شہر بےحد مشہور ہے۔ بعض امامزادے  کاشان کے ارد گرد کے قصبوں ميں  واقع ہيں۔ کاشان کے اطراف ميں موجود ان قصبوں کي آب و ہوا بےحد اچھي ہونے کي وجہ سے  اس علاقے کو ايک سياحتي   اہميت حاصل ہو گئي ہے ۔  اگر کبھي آپ کو ايران جانے کا اتفاق ہو تو ان علاقوں کا لازمي طور پر رخ کريں اور امامزادوں پر حاضري دے کر  ان بزرگ ہستيوں سے اپني عقيدت کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ اس علاقے کے  تفريحي مقامات اور آب و ہوا سے   بھي  ضرور لطف اندوز ہوں ۔

شہر کاشان

 امامزاده شاهزاده محمد و آقاعلي عباس

يہ آرامگاہ  کاشان  کے علاقے نوش آباد ميں واقع ہے ۔  اس  امامزادے کے گنبد پر فيروزہ  نامي پتھر سے کاشي کاري کي گئي ہے  جو اس کي خوبصورتي ميں بےحد  اضافے کا باعث بنا ہے۔  اس کے  بنانے  والے کا نام " صفر علي بيدگلي  " بتايا جاتا ہے ۔

امامزاده آقا علي عباس کاشان کي ايک معروف زيارت گاہ ہے جہاں ہر سال   لوگوں کي ايک بڑي تعداد زيارت کي غرض سے  تشريف لاتي ہے ۔ اس امامزادے کا سلسلہ نسب  حضرت امام موسي بن جعفر عليہ السلام سے جا ملتا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ  حضرت امام رضا عليہ السلام کي  مہاجرت کے بعد  انہوں نے  شہزادہ محمد اور کچھ دوسرے سادات کے ہمراہ  مدينہ سے طوس کي طرف مہاجرت  فرمائي  ليکن ايران کے مرکزي صحرا ميں قافلہ تقسيم ہو گيا اور ان ميں بعض  حضرت شاہ چراغ  کے ہمراہ شيراز کي طرف گئے اور کچھ  ري اور کاشان چلے گئے  جب اس بزرگ ھستي نے حضرت امام رضا عليہ السلام کي شہادت کي خبر سني  تو  وطن واپس جانے کا ارادہ کيا اور کيونکہ رات کو سفر پر نکلے تھے اس ليے  راستہ گم کر بيٹھے۔  صبح انہوں نے خود کو بدخشان کے قلعہ کے پيچـھے پايا اور پھر منافقين کے ساتھ ايک جھڑپ ميں رتبہ شہادت کو پہنچے ۔

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحريريں:

خليج فارس کے سواحل ( حصّہ دوّم)

خليج فارس کے سواحل

کچي اينٹوں سے بنا ايران کا سب سے بڑا گنبد

مٹي سے بني ايران کي بلند ترين عمارت

جزيرہ قشم ميں صرف  تجارتي مراکز ہي نہيں اور بھي بہت  قابل ديد مقامات ہيں