• صارفین کی تعداد :
  • 2023
  • 4/24/2011
  • تاريخ :

شيعوں کے صفات (حصّہ دوّم)

بسم الله الرحمن الرحیم

ہم شیعوں اور مسلمانوں کو پانچ قسموں میں تقسیم کر سکتے ہیں :

  ۱ ۔ جغرافیائی شیعہ :

یعنی وہ شیعہ جو ایران میں پیدا ہوا، ایران جغرافیہ کی نظر سے ایک شیعہ ملک ہے۔ بس چونکہ میں یہاں پیدا ہوا لہٰذا جب شیعوں کی تعداد کو گنا جائے گا تو میرا نام بھی لیا جائے گا چاہے شیعیت پر میرا عقیدہ ہو یا نہ ہو ، میں شیعیت کے بارے میں علم رکھتا ہوں یا نہ رکھتا ہوں، چاہے ائمہ کے نام گن پاؤں یا نہ گن پاؤں، یہ ہے شیعہٴ جغرافیائی۔

  ۲ ۔ ارثی شیعہ :

وہ افراد جو شیعہ ماں باپ کے یہاں پیدا ہوئے ہیں۔

۳۔۔ نام کے شیعہ :

وہ افراد جو فقط زبان سے کہتے ہیں کہ ہم علی بن ابی طالب علیہ السلام کے شیعہ ہیں مگر عمل کے میدان میں غائب نظر آتے ہیں۔

۴۔۔ سطحی شیعہ :

وہ شیعہ جو عمل تو کرتے ہیں مگر شیعیت کی گہرائی میں نہیں پہونچے ہیں وہ سطحی شیعہ ہیں۔ یہ وہ افراد ہیں جو فقط عزاداری، توسل اور انھیں جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں جانتے ہیں۔ یہ وہ شیعہ ہیں جو محرم کے زمانے میں مجلسوں اور ماتمی دستوں میں شرکت کرتے ہیں و مسجد جمکران جاتے ہیں۔ میں یہ نہیں کہنا چاہتا کہ ان کی اہمیت کم ہے  نہیں ان کی اہمیت بہت ہے مگر انھوں نے شیعت سے بس یہی سمجھا ہے ۔ ان میں ”رہبان باللیل اسد بالنہاراہلام و وزینة و صدرو امینہ“ جیسی صفتیں نہیں پائی جاتی۔

 ۵۔۔ حقیقی شیعہ:

یہ وہ افراد ہیں جو الٰہی معارف اور اہلبیت علیہم السلام کی روایتوں سے آگاہ ہیں ۔ اور ان کے کردار میں وہ صفتیں پائی جاتی ہیں جو اس روایت میں بیان کی گئی ہیں۔

الشیعہ ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

شیعوں کی نسبت موٴسسِ وھابیت کی تھمتیں

وھابیوں کے اعتقادی اصولوں پرتحقیق و تنقید

شیعیان علی اہل سنت کی نظرمیں (حصّہ دوّم)

شیعیان علی اہل سنت کی نظر میں

شيعہ تہذيب و ثقافت کي تدوين