جرمن سوپ
اجزاء:
ڈبل روٹی | 15سلائس گرام |
گاجریں | 80 گرام |
پیاز | 80 گرام |
مکھن | 80 گرام |
کالی مر چیں | 50 گرام |
پنیر | 50 گرام |
سرکہ | ایک کپ |
پانی | دو گلاس |
اجوائن | 1 ٹی سپون |
خشک دھنیا | 1 ٹی سپون |
گائے کی ہڈیاں | 3 عدد |
نمک،گرم مصالحہ | حسب ضرورت |
ترکیب:
گاجریں چھیل کر باریک باریک کاٹ لیں ۔ پیاز چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹیں ۔ پنیر کو چھری کے ساتھ باریک کاٹیں اس کے بعد ایک برتن میں پانی ڈال کر چولہے پررکھیں ۔ پانی اتنا ڈالیں کہ تمام ہڈیاں اس میں اچھی طرح ڈوب جائیں ۔پانی گرم ہوجائے تو اس میں نمک گاجریں پیاز گرم مصالحہ اور پسا ہوا خشک دھنیا بھی ڈال دیں آنچ درمیانی رکھ کر اوپر اوپر ڈھکن دے د یں اور تقریباء ایک گھنٹے تک پکا ئیں ۔ اب ہڈیوں کو برتن سے نکال لیں اور شور بے کوچھان کر ایک الگ برتن میں رکھ لیں ۔پھر اس میں اجوائن اورسرکہ ڈالیں اور دوبارہ چولہے پر رکھ کر دس منٹ آنچ دیں ۔ ڈبل روٹی کے سلائس پر پنیر اورمکھن گرم کر کے لگائیں ۔اور ان ٹکڑوں پر اجوائن اور پسی ہوئی سیاہ مرچیں ملا کر چھڑکیں ۔ پھر ڈبل رو ٹی کے ان تمام ٹکڑوں کو دہکتے ہوئے کوئلوں کی ہلکی آنچ پر سینگ لیں اور شور بے والے برتن میں ڈال کر کسی گہری ڈش میں انڈیل دیں ۔ ڈبل روٹی کا مزید ار جرمن سوپ تیار ہے ۔
متعلقہ تحریریں:
ناریل کی برفی
روکی روڈ آئس کریم
چاکلیٹ لاگ
بادام میں چکن
شير خرما