• صارفین کی تعداد :
  • 1134
  • 1/15/2011
  • تاريخ :

آئی آر آئی بی چیف: عالمی سطح پر امتیازی رویے ختم کئے جائيں

ضرغامی

اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی نشریاتی ادارے آئی آر آئي بی کے سربراہ عزت اللہ ضرغامی نے عالمی سطح پر سٹیلائٹ چينلوں کی تقسیم کے سلسلے میں امتیازی پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔

ابنا: ضرغامی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے نام ایک خط بھیج کر سٹیلائٹ چینلوں کے الانٹمنٹ میں امتیازی رویوں اور بعض چینلوں میں اخلاقی گراوٹ کا نوٹس لئے جانے اور اس مسئلے کو ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئي آر آئي بی کے سربراہ نے دوہزار تین میں جینوا میں منعقدہ عالمی میڈیا سربراہی اجلاس کے فیصلوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے بان کی مون کولکھا ہے کہ جینوا اجلاس کے فیصلوں میں اخلاقی اقدار، گھرانے کے تحفظ، تہذیبوں کی کثرت کی حمایت اور فلموں میں تشدد نیز غیر اخلاقی امور کی شمولیت روکنے پرتاکید کی گئي ہے لیکن اس کے باوجود صرف ان اصولوں پر عمل نہیں کیا جاتا بلکہ انہیں پامال کیا جاتا ہے۔ضرغامی نے ان مسائل کی تفصیلات پیش کرتےہوئے کہا ہےکہ بہت سے سٹیلائٹ چینل اس وقت ایران کے خلاف منفی پروپگينڈے کر رہےہیں اور ملت ایران کی ثقافتی اور اخلاقی اقدار کو نشانہ بنارہےہیں۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہےکہ ان سٹیلائٹ چینلوں کی منفی کاموں میں ایک تشدد آمیز کارائيوں پر اکسانا ، دہشتگرد گروہوں کے رہنماوں سے انٹرویو کرنا نیز غیر اخلاقی پروگرام نشر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوے سٹیلائٹ چینل ایران کے خلاف اس طرح کے پروگرام نشرکر رہےہیں اور ایران میں گھرانے کی بنیادوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ آئي آر آئي بی کے سربراہ ضرغامی نے آزاد اطلاع رسانی کی ٹکنالوجی کے حصول کی راہ میں موجود بعض رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے بان کی مون سے کہا ہے کہ ایسے ماحول میں جبکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ایران کے العالم اور سحر نیٹ ورک جیسے سٹیلائٹ ٹی وی چینلوں پرپابندی لگائي جاتی ہے اور ان کی نشریات نا‏ئل سیٹ اور ہاٹ برڈ سے اچانک بند کردی جاتی ہیں۔