• صارفین کی تعداد :
  • 1001
  • 1/10/2011
  • تاريخ :

علی اکبر صالحی : جرمن نشریاتی ادارہ معافی مانگے

علی اکبر صالحی

اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ جرمنی کے نشریاتی ادارے آکسل اشپرینگر معافی مانگے تو یہ دو جرمنی صحافیوں کی رہائي میں مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔

ابنا: علی اکبر صالحی نے جرمن جریدے اشپیگل سے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جرمن نشریاتی ادارے آکسل اشپرینگر کو چاہیے کہ وہ غلط خبریں نشرکرنے پر بھی معافی مانگے۔ یادرہے اس جرمن نشریاتی ادارے کے دوصحافی جو ٹورسٹ ویزا لے کر ایران آئے تھے مگر انہوں نے اجازت لئے بغیر تبریز میں ایک مجرم کے بیٹے اور وکیل سے انٹرویو کیا تھا جس پر انہیں گرفتار کرلیا گيا ہے اور اگر متعلقہ نشریاتی ادارہ معافی مانگے تو جرمن رپورٹروں کی رہائی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ انھوں نے جرمن کے وزیر خارجہ کو جرمن رپورٹروں کی صورتحال کے بارے میں مذاکرات کی دعوت بھی دی ہے۔

صالحی نے کہا کہ جرمنی کے وزیر خارجہ اور دیگر حکام نے جرمنی کے دو نامہ نگاروں کی رہائي کا مسلسل مطالبہ کیا ہے اور ہم نے اس سلسلے میں جرمنی کے وزیر خارجہ کو تہران آنے کی دعوت دی ہے۔

دریں اثناء اشپیگل میگزين کے ساتھ ایرانی وزارت خارجہ کے سرپرست علی اکبر صالحی کی گفتگو کا جرمنی کے وزیر خارجہ نے خیر مقدم کیا ہے۔