• صارفین کی تعداد :
  • 2448
  • 1/7/2011
  • تاريخ :

فريقين كى دو كتابيں ( حصّہ دوّم )

قرآن مجید

كيا اتنى مخالفت كے با وجود بھى حاجى نورى كى باتوں كو شيعہ عقيدہ شمار كرنا چاہيے؟ بعض متعصب وہابى اس كتاب (فصل الخطاب) كو بہانہ بنا كر تحريف قرآن كے نظريہ كو شيعوں كى طرف نسبت ديتے ہيں حالانكہ :

1۔ايك كتاب كى تاليف اس مسئلہ ميں شيعہ عقيدہ پر دليل بن سكتى ہے تو پھراس تحريف قرآن والے نظريہ كو علمائے اہل سنت كى طرف بھى نسبت دينى چاہيے كيونكہ ابن الخطيب مصرى نے بھى تو (الفرقان فى تفسير القرآن) نامى كتاب لكھى تھى اور اگر جامعة الازہر كے علماء كى ترديد اس كتاب كے مطالب كى نفى پر دليل بن سكتى ہے تو علمائے نجف اشرف كا اظہار برائت بھى فصل الخطاب كے مفاہيم كى نفى پردليل بن سكتا ہے۔

2۔اہل سنت كى دو مشہور تفاسير ، تفسير قرطبي،اور تفسير در المنثور ميں  جناب عائشہ  سے نقل كيا گيا ہے كہ :

(و انّہا ۔اى سورة الاحزاب (11) كانت ماتى آية فلم يبق منہا الّا ثلاثٌ و سبعين)

سورة الاحزاب كى 200 آيات تھيں اور اب 73 سے زيادہ باقى نہيں بچى ہيں

اس سے بڑھ كر صحيح بخارى اور صحيح مسلم ميں بھى ايسى روايات نظر آتى ہيں جن سے تحريف كى بُو آتى ہے

ليكن ہم ہرگز كسى ايك مصنف يا چند ضعيف روايات كى وجہ سے تحريف والے قول كو اہل سنت كى طرف نسبت نہيں ديتے ہيں۔

اسى طرح انہيں بھى كسى ايك مصنف يا چند ضعيف روايات كى وجہ سے كہ جنكا جمہور علمائے

شيعہ نے انكار كيا ہے ،اس قول تحريف كو شيعوں كى طرف نسبت نہيں دينى چاہيے۔

3۔حاجى نورى كى كتاب فصل الخطاب ميں عام طور پر ان تين راويوں سے احاديث لى گئي ہيں كہ جو يا تو فاسد المذہب ، يا كذّاب اورجھوٹے يا مجہول الحال ہيں ۔(احمد ابن محمد السيارى ، فاسد المذہب ، على ابن احمد كوفي، كذّاب، اور ابى الجارود مجہول يا مردود)

نام كتاب: شيعہ جواب ديتے ہيں

مؤلف: حضرت آيت اللہ العظمى مكارم شيرازي

مترجم: معارف اسلام پبلشرز

ناشر: انتشارات نور مطاف


متعلقہ تحریریں:

انس با قرآن

انس با قرآن (حصّہ دوّم)

انس با قرآن (حصّہ سوّم)

قرآن اور مسلمان

قرآن مجید کے متعلق مستشرقین کا نظریہ

قرآن کریم مومنوں کے لۓ شفا اور رحمت ہے

قرآن مجید ایک عالمی کتاب ہے

قرآن کے بارے میں  ایک ضروری یاد دہانی

حفظ قرآن کے فوائد

قرآن اور اس کے احکام کی توہین کے معنی