برطانوی سفیر کو نہ آنے دیا جائے
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک رکن پارلیمان علی اصغر زارعی نے کہا ہے کہ برطانوی سفیر کو ایران میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔
ابنا: رکن پارلیمان علی اصغر زارعی نے آج پارلیمنٹ سے خطاب میں تہران میں برطانوی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قراردیا اور وزارت خارجہ کے حکام سے کہا کہ جب تک پارلیمنٹ میں برطانیہ سے تعلقات پر نظرثانی کرنے کا بل منظور نہيں ہوجاتا ہے برطانوی سفیر کو ایران آنے کی اجازت نہ دی جائے۔
رکن پارلیمان نے کہا کہ ملکہ برطانیہ نے تہران میں برطانیہ کے سفیر کو سر کا خطاب دیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران کےخلاف لندن کی مکارانہ پالیسیاں ختم نہیں ہوئي ہیں۔
یاد رہے قومی سلامتی کمیشن نے لندن سے تعلقات منقطع کرنے کا بل پارلیمان میں پیش کیا ہے جس پر بحث جاری ہے اور یہ بل عنقریب میں منظور ہونے کی توقع ہے۔