ایران نے پٹرول سے سبسڈی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران میں پٹرولسے سبسڈی ختم کرکے پٹرول کی قیمت آزادکردی گئی ہے اب پٹرول کی قیمت مقامی کرنسی میں 500 سے لیکر 800 تومان مقرر کردی گئی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کل رات صدر احمدی نژاد کے انٹرویو کے بعد آج سے سبسبیڈي کو بامقصد بنانے کا عمل شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے سبسڈی ختم کردی گئی اب پٹرول کی قیمت مقامی کرنسی میں 500 سے لیکر 800 تومان مقرر کردی گئی ہے۔ اور پٹرول اور دیگر اشیاء سے سبسڈی ختم کرنے کے بعد حکومت سبسڈي کی رقم کو نقدی طور پر عوام کو ادا کرے گی جو ہر ایرانی کو دی جائے گی پہلے مرحلے میں ہر ایرانی کو 41 ہزار تومان ادا کئے گئے ہیں اور صدر احمدی نژاد کے مطابق یہ مبلغ آئندہ دوبرابر کردیا جائے گا سبسڈی با مقصد بنانے سے ان لوگوں کو زيادہ فائدہ پہنچے گا جو پٹرول اور ڈیزل کم مصرف کرتے تھے یا بالکل مصرف نہیں کرتے تھے اطلاعات کے مطابق اس منصوبہ سے غریب اور نادار لوگوں کو بھی فائدہ پہنچےگا۔ کیونگہ غریب اور نادار لوگ یا تو پٹرول کا استعمال نہیں کرتے تھے یا کم کرتے تھے لیکن اب انھیں نقدی رقم ضرور ملے گی اور سبسڈی کو با مقصد بنانے کا اصل ہدف بھی غریبوں کو مدد بہم پہنچانا ہے۔