ایرانی ساختہ سوپر کمپیوٹر آنے والا ہے
علم و سائنس کے شعبے میں صدر کی مشیر ڈاکٹر نسرین سلطانخواہ نے بتایا ہے کہ ایران کے سوپر کمپیوٹر کے بارےمیں عنقریب تفصیلات سامنے آئيں گي۔
ابنا: انھوں نے کہا کہ ایرانی ساختہ سوپر کمپیوٹر کے بارے میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر تفصیلات بتائي جائيں گي۔
ڈاکٹر نسرین سلطانخواہ نے بتایا کہ سوپر کمپیوٹر کے پراجیکٹ پر امیر کبیر اور اصفہان یونیورسٹی آف ٹکنالوجی کام کررہی ہیں۔
ایران کا پہلا سوپر کمپیوٹر 2001 میں سوپر کمپیوٹر امیر کبیر یونیورسٹی آف ٹکنالوجی نے بنایا تھا۔