دہشتگردانہ واقعات دشمنوں کی بوکھلاہٹ کی علامت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے چابہار دہشتگردانہ واقعے پر ایک پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ عاشورا کے پیرو عوام اور حکام پر دہشتگردی کوئي ا ثر نہیں ڈال سکتی۔ صدر جناب احمدی نژاد کا پیغام وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار نے چابہار میں پڑھ کرسنایا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے اس طرح کے واقعات عاشورا کی ثقافت کے حامل عوام اور ایران کے حکام کے حوصلوں پر ہرگز اثر انداز نہیں ہو سکتے۔ اپنے پیغام میں صدر نے چابہار دہشتگردی کے واقعے پر رہبر انقلاب اسلامی اور شہیدوں کے اھل خانہ کو تعزیت پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چابہار کے دہشتگردانہ حملے اور اسمیں کئي لوگوں کی شہادت نے اسلامی انقلاب کے دشمنوں کے جرائم سے پردہ اٹھایا ہے اور یہ واقعہ دشمنوں کی بوکھلاہٹ اور کمزوری کی علامت ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شیعہ اور سنی اتحاد کی بدولت اسلامی جمہوریہ ایران کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ یاد رہے چابہار کے شہدا کو آج عوام کی بڑی تعداد اور رہبرانقلاب اسلامی کے نمایندے اور وزیر داخلہ نیز ایران کی پارلمنٹ کے ارکان کی موجودگي میں سپرد خاک کیا گيا۔
اردو ریڈیو تہران