دشمن نہيں چاہتے کہ عالم اسلام میں اتحاد ہو
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے چابہار شہر میں دہشتگردانہ واقعے میں کئي افراد کی شہادت پر ایک پیغام جاری فرمایا ہے۔ اس پیغام میں آپ نے فرمایا ہے کہ ملت ایران نے دشمن کے ہدف کو پہچان لیا ہے اور جانتی ہے کہ سامراج یہ نہیں چاہتا کہ وہ عزت و سربلندی سے رہے ۔ رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے آیت اللہ قمی نے چابہار دہشتگردانہ واقعے کے شہیدوں کے جلوس جنازہ میں رہبرانقلاب اسلامی کا یہ پیغام پڑھ کر سنایا۔ اس پیغام میں آیا ہے کہ دشمن نہيں چاہتے کہ عالم اسلام میں اتحاد رہے اور مسلمان طاقتور ہوں۔ آپ نے فرمایا دشمن اسلامی اتحاد اور اس سبق سے ہراساں ہیں جو انقلاب عاشورا لوگوں کو دیتا ہے۔ اس پیغام میں رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے :
اگر کربلا میں امام حسین علیہ السلام شہید ہو سکتے ہیں تو آج بھی ایک ماں اپنے دو ماہ کے بچے سمیت اور عورتیں، مرد اور بچے خون میں غلطاں ہو سکتے ہیں۔
آپ نے اس پیغام میں فرمایا کہ دشمن نہیں چاہتے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگي ہو اور اسلام اور دشمنان اسلام کے مابین یہ مسئلہ ہے۔ یاد رہے چابہار میں بدھ کو عزاداروں پر دہشتگردوں کے حملےمیں انتالیس افراد شہید اور تراسی زخمی ہوئے ہیں۔
اردو ریڈیو تہران