چابھار دہشتـگردی کی مذمت
دنیا کے مختلف ملکوں نےجنوب مشرقی شہرچاربھار میں گذشتہ روز ہونے والے دہشتگردانہ واقعے کی مذمت کی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔ ادھر پاکستان، جرمنی، اور اردن نےبھی ان حملوں کی مذمت کی ہے۔ یاد رہے ایران میں اھل سنت ائمہ جماعات نے بھی چابھار میں عزاداران امام مظلوم پر دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسلام کے دشمن اس طرح کے اقدامات سے مسلمانوں میں اختلافات اور تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں۔
اردو ریڈیو تہران