برطانوی سفارتخانے کے مقابل مظاہرہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے طلباء نے آج تہران میں برطانوی سفارتخانے کے مقابل احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ ایرانی ایٹمی سائنس دانوں پرقاتلانہ حملے کے خلاف ہوا ہے۔ مظاہرین نے برطانیہ، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ یاد رہے انتیس نومبر کو تہران میں دوایٹمی سائنس دانوں پرقاتلانہ حملے ہوئے تھے جنمیں پروفیسر شہریاری شہید اور ڈاکٹر فریدون عباسی زخمی ہوئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے ایران کے خلاف قراردادوں میں ایرانی سائنس دانوں کے نام ذکرکرکے دہشگردوں کو ان کی شناخت کرادی ہے اور اس طرح وہ بھی ایرانی سائنس دانوں پرقاتلانہ حملوں میں ملوث ہیں۔
اردو ریڈیو تہران