• صارفین کی تعداد :
  • 859
  • 12/11/2010
  • تاريخ :

اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل پر ایرانی نمائندے کی شدید تنقید

محمد خزاعی

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے خزاعی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون اور سکیورٹی کونسل کے ارکان پر ایرانی سائنسدانوں کے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل کے ارکان نےایرانی سائنسدانوں کے نام اقتصادی پابندیوں کی فہرست میں رکھ کر دہشت گردوں کو ان کے قتل کا موقع فراہم کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے محمد علی خزاعی نے ایک خط میں  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون اور سکیورٹی کونسل کے ارکان پر ایرانی سائنسدانوں کے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل کے ارکان نے ایرانی سائنسدانوں کے نام  اقتصادی پابندیوں کی فہرست  میں رکھ کر دہشت گردوں کو ان کے قتل کا موقع فراہم کیا ہے ۔محمد علی خزاعی نے اپنے خط میں حال ہی میں ایران کے دو سائسدانوں شہید شہریاری اور فریدون عباسی دوانی پر دہشت گردوں کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے بھی ایرانی سائنسدان مسعود علی محمدی کو شہید کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے امریکہ اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں کو ایرانی سائنسدانوں کے نام فراہم کرتے ہیں اور اس طرح ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں کے قتل میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور امریکی و برطانوی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ صاف طور پر نمایاں ہے۔خزاعی نے خط میں لکھا ہے کہ ایرانی سائنسدانوں کو قتل کرکے ایران کو ایٹمی ٹیکنالوجی سے محروم نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ایران اپنے پرامن ایٹمی پروگرام پر کسی کا دباؤ قبول کرےگا۔