ایران کی فوجی دفاعی صلاحیت سے اسرائیل خوف زدہ
ایک عرب اخبار نے لکھا ہے کہ صہیونی ریاست کی فوجی طاقت نیٹو سے زیادہ نہیں ہے بلکہ صہیونی ریاست ایران کی فوجی دفاعی صلاحیت بری طرح خوفزدہ ہے۔
روزنامہ القدس العربی نے لکھا ہے کہ نہ صرف یہ کہ صہیونی ریاست کی فوجی طاقت نیٹو سے زیادہ نہیں ہے بلکہ صہیونی ریاست ایران کی فوجی دفاعی صلاحیتوں سے خوفزدہ ہے اور اس پر ہراس طاری ہوگیا ہے۔
اخبار کے مطابق ایران کی طرف سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں، آبدوزوں اور ایس 200 ائیر ڈیفنس سسٹم کی ترقی یافتہ شکل کے کامیاب تجربے کے بعد اسرائیل پر خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔
ادھر صہیونی ریاست کی فوجی خفیہ ایجنسی کے ایک اہلکار نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اسرائیل کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرتا ہے جبکہ امریکہ خونخوار اور غاصب صہیونی ریاست کی حمایت کر رہا ہے۔