آفریقین مذاکرات کے لئے تیار ہیں
اسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان مذاکرات کا مرکزي نقطہ آزاد اور خودمختار ممالک کی پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی تک رسائي اور ایٹمی ہتھیاروں کا خاتمہ ہے ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین نے مذاکرات کے لئے اپنی آمادگي کا اظہار کیا ہے لیکن مذاکرات کے لئے تاریخ اور مقام کا تعین نہیں ہوا ہے ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے اسلامی انقلاب کے مخالف دہشت گرد گروہوں کی عراق میں موجودگي کے بارے میں ایران کے قانونی حق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک عراق میں منافقین کی موجودگي ایران کی وزارت خارجہ میں زير بحث ہے اور عراق میں عوامی حکومت کے قیام کے بعد جن موضوعات پر سنجیدگي سے غور کیا جائے گا ان میں ایران کے اسلامی انقلاب کے مخالف ان گروہوں کی عراق موجودگي ہے ۔
اردو ریڈیو تہران