ایرانی جہازوں کو سکیورٹی حاصل ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ خلیج عدن میں ایران کی بحریہ کی بھرپور موجودگي سے اس علاقے میں ایران کے تجارتی بحری جہازوں کو مکمل سکیورٹی حاصل ہے۔
ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کے ملکوں کے ساتھ مل کر علاقے میں امن برقرار رکھے اور علاقے کو بیرونی ملکوں کی فوجوں کی کوئي ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے ایرانی تجارتی بحری جہازوں کی تلاشی کے بارے کہا کہ ایران نے اپنا اقتدار اور طاقت سب پرظاہرکردی ہے اور کسی ملک نے ایران کے جہازوں کی تلاشی لینے کی جرات نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خلیج عدن میں ایرانی تجارتی جہازوں کے لئے سکیورٹی فراہم کرنا نہایت اہم ہے کیونکہ ایران کے لئے نوے فیصد مصنوعات اسی علاقے سے آتی ہیں۔
اردو ریڈیو تہران