مغربی تسلط پسند انسانیت کے دشمن ہيں ۔ رہبرانقلاب اسلامی
رہبرانقلاب اسلامی نے مغربی تسلط پسندوں کو انسانیت کا دشمن قرار دیا ہے ۔
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج قم میں یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء، اساتذہ اور جوانوں سے ملاقات میں انسانی معاشرے میں گذشتہ تین صدیوں کے دوران مغربی دنیا کے خطرناک اقدامات کے نتائج کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے جرائم کو معنویت اور الہی تفکرات سے مغربی دنیا کی دوری کا نتیجہ قراردیا اور فرمایا کہ ان حقا ئق سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ مغرب کے تسلط پسند، انسانیت کے دشمن ہيں.
رہبر انقلاب اسلامی نے ملت ایران کی تحریک کو مغربی دنیا کے گذشتہ تین صدیوں کے گمراہ کن اقدامات کا جواب قراردیا اور فرمایا وہ جوان جو علم کو الہی فکر و نظر سے حاصل کرتے ہيں اور اپنے اقدامات میں پوری انسانیت کے لئے مادی اور معنوی بھلائی کو مدنظر رکھتے ہيں وہ اپنا کام اسلام اورانقلاب کے تمام اہداف کے حصول تک جاری رکھیں گے ۔ رہبرانقلاب اسلامی نے دشمنان اسلام و انقلاب کے محاذ کی طویل المدت منصوبہ بندی کو ایک ناقابل انکار حقیقت بتایا اور ایران میں گذشتہ برس کے واقعات کاحوالہ دیتے ہوئے فرمایا شواہد و قرائن سے یہ بات ثابت ہے کہ یہ واقعات دشمن کے درمیانہ اور طویل مدت منصوبوں کا نتیجہ تھے ۔
اردو ریڈیو تہران